ETV Bharat / state

Protests Against Nopor Sharma in Aurangabad : اورنگ آباد میں نوپور شرما کے خلاف زبردست احتجاج

اورنگ آباد میں مجلس اتحاد المسلمین کی کال پر بعد نماز جمعہ ڈویژنل کمشنر کی آفس کے پاس زبردست احتجاج کیا گیا، جس میں احتجاجیوں نے نپور شرما کی جلد از جلد گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ Aurangabad AIMIM Protests Against Nopor Sharma

Aurangabad AIMIM Protests Against Nopor Sharma
اورنگ آباد میں نپور شرما کے خلاف زبردست احتجاج
author img

By

Published : Jun 10, 2022, 8:27 PM IST

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر میں رسول اللہ کی شان میں نازیبا تبصرہ کرنے والی بی جے پی رہنما نوپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا اور احتجاجی دھرنا بھی دیا گیا۔ اس دھرنے میں ہزاروں کی تعداد میں مسلمانوں نے حصہ لیا اور نپور شرما کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر بھاری ہجوم کو قابو میں کرنے کے لیے پولیس کو رکن پارلیمان امتیاز جلیل کی مدد حاصل کرنی پڑی۔ یاد رہے کہ مجلس اتحاد المسلمین کی کال پر اورنگ آباد میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

اورنگ آباد میں نپور شرما کے خلاف زبردست احتجاج

اس موقع پر بی جے پی رہنماؤں کی تصاویر کو نذر آتش کیا گیا اور نعرہ تکبیر کے فلک بوس نعروں سے ماحول گرما گیا۔ ساتھ ہی احتجاجیوں نے مرکزی حکومت پر بھی زبردست نکتہ چینی کی۔ اس موقع پر پولیس نے صبر تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے، حالات کو بے قابو ہونے نہیں دیا۔ وہیں آج اورنگ آباد میں نوپور شرما کی گرفتاری کے مطالبے کو لیکر بند بھی منایا گیا ۔

یہ بھی پڑھیں: Prophet Remarks Row: بی جے پی کی وجہ سے ملک کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا، ادھو ٹھاکرے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.