مہاراشٹرا میں تمام عبادت گاہوں کو کھول دیا گیا۔ تقریباً 8 ماہ بعد آج ریاست کی مساجد میں نماز جمعہ کا اہتمام کیا گیا جس میں مسلمان جوش و خروش کے ساتھ شامل ہوئے۔ 8 ماہ بعد جمعہ کی نماز پڑھنے کا موقع ملنے کے بعد لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا۔
مہاراشٹر میں ریاست حکومت نے 16 نومبر سے تمام مذہبی مقامات کو کھولنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد آج پہلا جمعہ تھا۔ جمعہ کی نماز کا مساجد میں باضابطہ اہمام کیا گیا۔ مساجد میں روح پور مناظر دیکھے گئے۔
نماز جمعہ کی مناسبت سے مہاراشٹر کے اورنگ آباد شہر کی تاریخی جامع مسجد میں تمام تراحتیاطی اقدامات کیے گئے جن میں ماسک، سینیٹائزر اور درجہ حرارت کی جانچ شامل تھی۔ نماز جمعہ کے دوران جسمانی فاصلے کا بھی خیال رکھا گیا۔ نماز سے قبل بار بار مصلیان سے اپیل کی گئی کہ وہ دوری بنائے رکھے۔ نماز کے بعد ملک اور دنیا سے کورونا وبا کے خاتمے کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔طویل عرصہ کے بعد اللہ کے گھر میں نماز ادا کرنے کی سعادت حاصل ہونے کے بعد مسلمانوں نے خوشی کا اظہار کیا اور حکومت کا شکریہ ادا کیا۔