اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے شہر کے گنجان آبادی کے کاروباری علاقے گلمنڈی میں ناجائز قبضہ جات ہٹائے گئے۔
کارپویشن کی کارروائی کے بارے میں مقامی لوگوں نے کہا کہ ایک روز قبل ہی کارپوریشن ملازمین کے ساتھ ہوئی مقامی لوگوں کی ہاتھا پائی ہوئی تھی اور اس جھگڑے کا بدلا مقامی لوگوں کی املاک کو نقصان پہنچا کر لیا گیا۔
مقامی لوگوں نے الزام عائد کیا کہ بغیر کسی پیشگی اطلاع کے یہ کارروائی کی گئی ہے۔ اسی طرح کارپوریشن کی کارروائی کو بدلے کی کارروائی بھی کہا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز اس علاقے میں میونسپل کارپوریشن کے کچھ اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی ہوئی تھی جس کے بعد یہ کارروائی کی گئی۔
مقامی لوگوں کا الزام ہے کہ سرکاری حکام نے اس واقعہ کی سزا مقامی بیوپاریوں کو دی ہے جو کسی بھی لحاظ سے مناسب نہیں۔