ETV Bharat / state

اورنگ آباد: معذوروں کا راستہ روکو آندولن

ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میں معذوروں نے اپنے مطابات کو تسلیم کرانے کے لیے میونسپل میئر اور کمشنر کی بھی گاڑیوں کو جانے نہیں دیا۔

معذوروں کا راستہ روکو آندولن
معذوروں کا راستہ روکو آندولن
author img

By

Published : Feb 7, 2020, 11:49 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 2:20 PM IST

حکومت کے واضح کردہ قانون کے مطابق معذور شہریان کی فلاح و بہبود، روزگار کے مواقع اور دیگر سہولیات مہیا کروانے کے لیے میونسپل کارپوریشن کے بجٹ کی پانچ فیصد رقم مختص کرنے کا انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا۔

معذوروں کا راستہ روکو آندولن، ویڈیو

گزشتہ برس معذور شہریان کی احتجاجی تحریک کے بعد ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر نند کمار گوڈیلے اور سابق کمشنر ڈاکٹر نیپون ونائیک نے بھی اس ضمن میں اعلان کیا تھا، ساتھ ہی قانون کے مطابق معذور شہریان میں ماہانہ وظیفہ تقسیم کرنے کا ضابطہ رجسٹریشن اور دیگر سرٹیفکیٹ بھی ان معذوروں سے لیے گئے تھے۔

پہلے مرحلے میں تقریباً 1200 معذوروں کو ماہانہ 2000 سے 3000 روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جنرل باڈی میٹنگ میں کیا گیا تھا لیکن نو ماہ گزر جانے کے باوجود بھی میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے صرف 500 افراد کے بینک اکاؤنٹ میں وظیفے کی رقم جمع کروائی گئی جبکہ بقیہ تمام معذور افراد کو ابھی تک وظیفے کی رقم نہیں ملی جس کے سبب یہ معذور افراد مسلسل کارپوریشن کے چکر کاٹتے رہے۔

معذوروں کی جانب سے مسلسل مطالبہ کئے جانے پر اس متعلقہ افسران کی جانب سے انہیں نہ تو اطمینان بخش جوابات دیئے گئے اور نہ ہی ان کا رویہ صحیح تھا جس کے سبب معذور افراد نے میونسپل کارپوریشن کا گھیراؤ کیا اور راستہ روکو تحریک چلائی۔

اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے صدر دروازے پر معذوروں نے گھنٹوں راستہ روکو تحریک چلائی اور میئر اور کمشنر کا راستہ روکا دیا جس کے بعد میئر اور کمشنر نے ان معذوروں سے ملاقات کی اور انہیں اطمینان دلایا کہ جلد از جلد ان کی پریشانیوں دور کی جائیں گی۔

یقین دہانے کے بعد بھی ان معذوروں نے میئر اور کمشنر کی گاڑیوں کو باہر نہیں جانے دیا جس کے سبب میئر اور کمشنر کو آٹو رکشا کے ذریعے گھر جانا پڑا۔

Intro:حکومت کے واضح کردہ قانون کے مطابق معذور شہریان کی فلاح و بہبود، روزگار کے موقع اور دیگر سہولیات مہیا کروانے میونسپل کارپوریشن کے بجٹ کی پانچ فیصد رقم مختص کرنے کا انتظامیہ نے فیصلہ کیا تھا۔پچھلے سال معذور شہریان کی احتجاجی تحریک کے بعد ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر نندکمار گوڈیلے اور سابق کمشنر ڈاکٹر نیپون وینایک نے بھی اس ضمن میں اعلان کیا تھا ۔ساتھ ہی قانون کے مطابق معذور شہریان میں ماہانہ وظیفہ تقسیم کرنے ضابطہ رجسٹریشن اور دیگر سرٹیفکیٹ بھی ان معذوروں سے لیے گئے تھے پہلے مرحلے میں بارہ سو معذوروں کو ان کے جسمانی طور پر معذور ہونے کی بنیاد پر انہیں ماہانہ 2000 سے 3000 روپے وظیفہ دینے کا فیصلہ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کی جرنل بوڈی میٹنگ میں کیا گیا تھا لیکن پچھلے نو مہینے گزر جانے کے باوجود بھی اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی جانب سے صرف 500 افراد کے بینک اکاؤنٹ میں وظیفے کی رقم جمع کروائی گئی باقی تمام معذورافراد کو ابھی تک رقم نہیں ملی جس کے سبب ان معذور افراد مسلسل کارپوریشن کے چکر کاٹتے رہے لیکن متعلقہ افسران کی جانب سے انہیں نہ تو اطمینان بخش جوابات دیئے گئے اور نہ ہی ان کا رویہ صحیح تھا جس کے سبب معذور افراد نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کا گھیراؤ کیا اور راستہ روکو تحریک چلائی۔ اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے صدر گیٹ کے سامنے ان معذوروں نے کہیں گھنٹے تک راستہ روکو تحریک چلائی جس کے سبب اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر اور کمشنر کا راستہ روکا دیا جس کے بعد میئر اور کمشنر نے ان معذوروں سے ملاقات کی اور انہیں اطمینان دلایا کہ جلد از جلد ان کا وظیفہ شروع ہو جائیگا لیکن ان معذوروں نے میئر اور کمشنر کی کاروں کو باہر نہیں جانے دیا جس کے سبب میونسپل کارپوریشن کے میئر اور کمشنر کو اپنے گھر رکشے میں بیٹھ کر جانا پڑا۔ساتھ ہی ان معذوروں نے نے اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔
Body:۔Conclusion:۔
Last Updated : Feb 29, 2020, 2:20 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.