ETV Bharat / state

'فلمی صنعت کو ختم کرنے کی کوششیں برداشت نہیں' - ممبئی کی فلم انڈسٹری

ویڈیو کانفرنس کے ذریعے سنیما ہالز کے مالکان سے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'بالی ووڈ کو ختم کرنے یا اسے کہیں اور منتقل کرنے کی کوشش کو وہ ہرگز برداشت نہیں کریں گے۔'

'فلمی صنعت کو ختم کرنے یا کہیں اور منتقل کیے جانے کی کوششیں برداشت نہیں'

author img

By

Published : Oct 17, 2020, 7:17 AM IST

Updated : Oct 17, 2020, 10:39 AM IST

وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ 'ممبئی کی فلم انڈسٹری ایک تفریحی صنعت کے ساتھ ساتھ بہت بڑا روزگار مہیا کرنے والا شعبہ ہے۔ لاکھوں لوگوں کو اس شعبہ سے روزگار ملتا ہے اور بہت سے گمنام فنکار یہاں آ کر ہی مقبول ہوئے ہیں لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے بالی ووڈ میں لوگوں کی بدنامی کی جا رہی ہے یہ چیز انتہائی تکلیف دہ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ بالی ووڈ کو بدنام کرنے کے لئے گزشتہ دنوں سے سازش کی جا رہی ہے۔ ممبئی نہ صرف مہاراشٹر کی معاشی راجدھانی ہے بلکہ ثقافتی راجدھانی کے طور پر بھی پوری دنیا میں مشہور ہے۔'

بالی ووڈ میں ہالی ووڈ کی فلموں کا مقابلہ کرنے والی فلمیں بھی بن رہی ہیں جس کی عالمی پیمانے پر پذیرائی ہو رہی ہے۔'

واضح رہے کہ ادھو کا بیان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے معاملے میں متعدد ایجنسیوں کے ذریعہ کی جانے والی تحقیقات اور میڈیا کوریج کے بارے میں منظر عام پر آیا ہے جسے کچھ لوگوں نے بالی ووڈ کو نشانہ بنانے کی 'جان بوجھ کر' مہم قرار دیا ہے۔

فلمی صنعت کی شبیہ کو داغدار کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جو کافی تشویشناک ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ادھو حکومت کو برخاست کرنے والی درخواست سپریم کورٹ سے خارج

حال ہی میں اتر پردیش حکومت نے فلمی ہستیوں کو متوجہ کرنے کے لئے ریاست میں ایک فلم سٹی بنانےکےمنصوبے کااعلان کیا تھا۔

ادھو ٹھاکرے نے سنیما مالکان کو بتایا کہ 'ریاست کے محکمہ ثقافت نے سنیما ہالز کو دوبارہ کھولنے کے سلسلے میں ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار ( ایس او پی) تیار کیا ہے جو چھ ماہ سے زیادہ عرصے سے بند پڑے تھے۔ ایس او پی فائل ہوجانے کے بعد سنیما ہالز کو دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

Last Updated : Oct 17, 2020, 10:39 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.