ETV Bharat / state

مالیگاؤں: قربانی کے بکروں سے بھری گاڑی کو لوٹنے کی کوشش

author img

By

Published : Jul 9, 2021, 7:13 AM IST

عیدالاضحی کے پیش نظر شہر مالیگاؤں میں مویشیوں کی آمد اور خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے، ایسے میں قربانی کے مویشیوں کی چوری کی واردات میں تیزی سے اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

Attempt to robbery
گاڑی کو لوٹنے کی کوشش

عیدالاضحی کے تعلق سے حکومت کی جانب سے ایک بار پھر عوامی تقریبات پر عارضی طور پر پابندی عائد کر دی گئی ہے، ایسے حالات کے پیش نظر قربانی کرنا بھی دشوار ترین مرحلہ بنا ہوا ہے چونکہ قربانی ایک اہم عبادت ہے اور اللہ تعالیٰ کے نزدیک سب سے پسندیدہ عمل جانور کی قربانی ہے جس کا کوئی بدل نہیں ہوسکتا۔ ایسے میں قربانی کا اہم فریضہ انجام دینے کیلئے مسلمان قبل از وقت ہی جانوروں کی خرید و فروخت میں مصروف ہیں۔

گاڑی کو لوٹنے کی کوشش

ریاست مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں عیدالاضحی کے پیش نظر مویشیوں کی آمد اور خرید و فروخت کا سلسلہ جاری ہے۔ ایسے میں مخلتف علاقوں سے قربانی کے مویشیوں کی نقل و حمل بھی کی جارہی ہے۔ گزشتہ شب مالیگاؤں کی قومی شاہراہ نمبر 3 پر واقع رضوان پارک کے نزدیک قربانی کے بکروں سے بھری ایک پک اپ کو لوٹنے کی کوشش کی گئی۔

اس تعلق سے MH.48.AG.8662 پک اپ گاڑی کے ڈرائیور نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ وہ جلگاؤں سے 52 قربانی کے بکروں کو کلیان (ممبئی) کی طرف لے کر جارہے تھے۔ اسی دوران تقریباً رات کے 3 بجے چالیس گاوں پہاڑ سے تین نقاب پوش نوجوان ہیرو کمپنی کی ایچ ایف ڈیلکس بغیر نمبر پلیٹ کی موٹر سائیکل پر ان کی گاڑی کا پیچھا کرنے لگے اور پستول بتا کر گاڑی کو روکنے کے لئے کہہ رہے تھے۔

اس وقت گاڑی نہ روکنے کی صورت میں ایک نوجوان نے فائرنگ کردی جس کے سبب ڈرائیور کے بازو کی سیٹ پر بیٹھے بکرا مالک جاوید احمد (کھاٹک) شدید طور پر زخمی ہوگیے۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کرنے کے بعد تین نوجوان فرار ہوگئے۔ مقامی لوگوں کی مدد سے اس معاملے کی اطلاع فوراً پوارواڑی پولیس کو دی گئی، جس کے بعد زخمی شخص کو دھولیہ سول ہسپتال روانہ کردیا گیا۔

پوارواڑی پولیس اور اسپیشل اسکواڈ نے فوری طور پر تفتیش شروع کردی اور اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے فریادی کی شکایت پر 307 کے تحت مقدمہ کا اندراج کرلیا ہے۔ واضح رہے کہ اس معاملے میں پولیس مزید تحقیقات کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.