ممبئی: ممبئ سے متصل تھانے ضلع میں ایک خاتون مسافر کو اغوا کرنے اور اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے اور پھر متاثرہ کو گاڑی سے باہر دھکیلنے کے الزام میں دو آٹورکشا ڈرائیوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جانچ افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ 8 ستمبر کی رات 10.45 بجے تھانے ضلع کے ڈومبیولی کے ممپدا تھانہ علاقے میں پیش آیا۔ اس واقعے میں زخمی ہونے والی متاثرہ خاتون کو علاج کے لیے ہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
سینئر انسپکٹر سریش مدانے نے بتایا کہ کھڈکالی کے ایک مندر میں پوجا کرنے کے بعد خاتون آٹورکشا میں کولیگاؤں ناکہ جانے لگی۔ جب وہ آٹورکشا میں بیٹھی تو اس میں پہلے سے ایک شخص اور ڈرائیور موجود تھا۔ جہاں خاتون نے نیچے اترنا چاہا تو ڈرائیور نے آٹورکشا کی رفتار بڑھا دی اور آگے بڑھ گئی جبکہ گاڑی میں بیٹھے دوسرے شخص نے اسکریو ڈرایور نکال لیا۔ انہوں نے کہا کہ ڈرائیور پربھاکر پاٹل (22) اور اس کے ساتھی ویبھو تارے (19) نے خاتون کو زبردستی اس کے کپڑے اتارنے پر مجبور کیا اور اس کی عصمت دری کرنے ہی والے تھے کہ دو پٹرولنگ پولیس اہلکاروں اتل بھوئے اور سدھیر ہاسے نے اس کی چیخیں سنیں۔
یہ بھی پڑھیں: Farmer Suicide In Marathwada مراٹھواڑہ میں کسان خود کشی کرنے پر مجبور
سینئر انسپکٹر سریش مدانے نے بتایا کہ ہاسے اور بھوئے نے آٹورکشا کا پیچھا کیا جس کے بعد ملزم پاٹل اور تارے نے بھاگتے ہوئے خاتون کو گاڑی سے دھکا دیا جس کی وجہ سے وہ زخمی ہوگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون کا علاج جاری ہے۔ جبکہ پولیس نے انہیں کچھ فاصلے پر پکڑ لیا جانچ افسر نے کہا ان میں سے ایک نے اسکریو ڈرایور سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا۔ ہماری تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ تارے ایک ہسٹری شیٹر ہے اور اس کے خلاف ممبرا تھانہ میں کئی مقدمات درج ہیں۔ مدنے نے کہا کہ پاٹل اور تارے کے خلاف اغوا، مجرمانہ دھمکی، عورت پر حملہ اور اس کے کپڑے اتارنے، جنسی ہراسانی اور دیگر جرائم کے لیے آئی پی سی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔