ارنب گوسوامی نے پالگھر میں دو سادھوؤں کو پیٹ پیٹ کر قتل سے متعلق اپنے ایک پروگرام میں کانگریس صدر سونیا گاندھی پر تبصرہ کیا تھا جس کے پیش نظر ان کے خلاف معاملات بھی درج ہوئے ہیں۔
مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ارنب پر ہوئے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 'ہم ارنب گوسوامی پر حملے کی مذمت کرتے ہیں، کسی بھی صحافی پر حملہ کرنا انتہائی بدقسمتی کی بات اور قابل مذمت ہے، یہ جمہوریت کی علامت نہیں ہے، پولیس اس پر کارروائی کررہی ہے۔