ETV Bharat / state

ممبئی کے جے جے ہسپتال میں بھی ٹیکہ کاری کا عمل شروع

author img

By

Published : Jan 16, 2021, 9:43 PM IST

ممبئی کے جے جے ہسپتال میں آج شہر کے نگراں وزیر اسلم شیخ نے کورونا ویکسینیشن کے پہلے مرحلے کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب کے بعد طبی کارکنوں کو بھارت بائیوٹیک کی تیار کردہ کوویکسین کا ٹیکہ دیا گیا۔

Aslam Sheikh inaugurated the corona vaccination campaign at JJ Hospital, Mumbai
ممبئی کے جے جے ہسپتال میں اسلم شیخ نے کورونا ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح کیا

مرکزی حکومت کی جاری کردہ گائیڈ لائن کے مطابق پہلے مرحلے کے تحت صرف ہیلتھ ورکرس کو ترجیح دی جائے گی۔ اسی کے مد نظر مہاراشٹر میں رجسٹرڈ سرکاری و پرائیویٹ ڈاکٹرز، نرس اور دیگر ہیلتھ ورکرز کو کورونا سے بچاؤ کے لیے ٹیکہ لگانے کا کام شروع ہوا۔ پہلا ٹیکہ لینے والوں کو 4 ہفتے بعد دوسرا ٹیکہ لگایا جائے گا۔

ریاست کو کووڈشیلڈ ویکسین کے 9.63 لاکھ ٹیکے اور کوویکسین کے 20 ہزار ٹیکے فراہم کئے گئے جسے تمام اضلاع میں تقسیم کردیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں 28 ہزار 500 افراد کا احاطہ کیا جائے گا۔

ریاست میں 6 مراکز پر بھارت بائیوٹیک کا کوویکسین ٹیکہ دیا جائے گا جن میں 4 میڈیکل کالج اور 2 ضلعی ہستال شامل ہیں۔ آج جے جے ہسپتال میں بھی کورونا کی ٹیکہ کاری مہم کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر رکن اسمبلی امین پٹیل، ضلع کلکٹر راجیو نیوٹکر، ریاستی میڈیکل ایجوکیشن ڈائریکٹر ڈاکٹر ٹی پی لہانے اور جے جے ہسپتال کے سپرنٹنڈنٹ رنجیت مانکشور و دیگر سرکاری افسران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.