ETV Bharat / state

'مہاراشٹر میں حکومت سازی پر بی جے پی-شیو سینا سے پوچھو'

author img

By

Published : Nov 18, 2019, 3:58 PM IST

نشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے سربراہ اور مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلی شرد پوار نے پیر کے روز کہا کہ ریاست میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں ان سے نہیں بلکہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور شیوسینا سے پوچھا جانا چاہیے۔

'مہاراشٹر میں حکومت سازی پر بی جے پی-شیو سینا سے پوچھو'

دارالحکومت آئے شرد پوار نے صحافیوں سے بات چیت میں مہاراشٹر میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پوچھے گئے سوالات پر پارٹی کی حکمت عملی کا انکشاف نہیں کیا اور کہا کہ اس سلسلے میں ان سے پوچھنے کے بجائے 'بی جے پی اور شیوسینا سے پوچھو'۔

مہاراشٹر میں گزشتہ مہینے ختم ہوئے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی اور شیوسینا نے مل کر الیکشن لڑا تھا۔ دونوں جماعتوں نے 288 رکنی اسمبلی میں اکثریت حاصل کرلی تھی لیکن بعد میں وزیر اعلی کے عہدے کے سلسلے میں تنازعہ ہو گیا۔ بی جے پی کو 105 نشستیں اور شیوسینا کو 56 سیٹیں ملی تھیں۔شیوسینا وزیر اعلی کے عہدے پر 50۔50 کا فارمولہ چاہتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ پہلے ڈھائی سال کے لیے شیوسینا کا وزیر اعلی بنایا جائے جبکہ بی جے پی اس کے لئے تیار نہیں ہے۔

شرد پوار آج دہلی میں کانگریس صدر سونیا گاندھی سے ملاقات کریں گے۔ این سی پی سربراہ نے سونیا گاندھی کے ساتھ ملاقات کا وقت نہیں بتایا ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی کا الیکشن دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے ساتھ لڑا تھا۔

انہوں نے صحافیوں سے بات چیت میں مہاراشٹر میں نئی حکومت کی تشکیل کے سلسلے میں پوچھے گئے سوالات کو نظرانداز کردیا۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ سونیا گاندھی کے ساتھ ان کی خیرسگالی ملاقات ہوگی۔فی الحال ریاست میں صدر راج نافذ ہے۔

Intro:Body:

MONDAY

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.