ریاست مہاراشٹر کے جالنا میں ڈیوٹی پر تعینات اے ایس آئی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔ واقعہ صبح تقریباً 08:45 بجے کا ہے جب سبھاش پستول لینے کے لیے اسلحہ خانے میں گیا۔
سشانت سنگھ راجپوت کیس: ریا چکرورتی گرفتار
اس نے وہیں خود کو گولی مارلی اور سمجھا جاتا ہے کہ اس کی موت ہوگئی حالانکہ موت کی ابھی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ خودکشی کی وجہ کیا ہے اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔
خبر ملتے ہی پولیس افسر ایس چیتنیہ سب ڈویژنل پولیس آفیسر سدھیر کھرادکر اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (داخلہ) ابھے دیش پانڈے سمیت دیگر افسر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔