ریاست مہاراشٹر کے ضلع جالنہ میں ایک اسسٹنٹ پولیس سب انسپکٹر نے خود کو گولی مار کر مبینہ طور پر خودکشی کر لی یہ واقعہ جالنہ ضلع کے ایس پی آفس کے احاطے میں پیش آیا. پولیس اہلکار کی خودکشی سے پولیس محکمہ میں تشویش پھیل گئی ہے۔
بتایا جاتا ہی کہ جالنہ کے ایس پی آفس ہیڈ کوارٹر میں تعینات اسسٹنٹ سب انسپکٹر سبھاش گائیکواڑ آج صبح اپنی بندوق جمع کروانے ایس پی آفس کے اسلحہ خانے پہنچے، کچھ دیر بعد اسلحہ خانے کے عقبی حصے میں گولی چلنے کی آواز سنائی دی جب پولیس اہلکاروں نے دیکھا تو اے ایس آئی گائیکواڑ مردہ حالت میں پڑے تھے۔
ایس پی آفس میں موجود پولیس اہلکاروں کا کہنا ہی کہ گائیکواڑ نے خود کی بندوق سے خود کشی کرلی۔
اس واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس چیتنہ اور دیگر اعلیٰ افسران جائے وقوع پر پہنچے اور حالات کا جائزہ لیا ۔ اے ایس آئی گائیکواڑ نے خود کشی کیوں کی اس کی وجوہات کا فوری علم نہ ہوسکا۔ پولیس تحقیقات میں مصروف ہے۔