ETV Bharat / state

Youth Rescued محکمہ آثار قدیمہ اور پولیس اہلکاروں نے نوجوان کی جان بچائی - دوستوں کے ساتھ آئے گوپال چوہان پھسل

اپنے دوستوں کے ساتھ اجنتا دیکھنے آئے ایک نوجوان سیلفی لینے کے دوران اچانک اس کا پیر پھسل گیا اور وہ سو فٹ نیچے گہرے سات کنڈا نامی کنڈ میں جا گرا۔ محکمہ آثار قدیمہ کے اہلکاروں اور پولیس نے نوجوان کو باندھ کر سات کونڈ سے باہر نکالا۔

محکمہ آثار قدیمہ اور پولیس اہلکاروں نے نوجوان کی جان بچائی

author img

By

Published : Jul 25, 2023, 1:47 PM IST

محکمہ آثار قدیمہ اور پولیس اہلکاروں نے نوجوان کی جان بچائی

اورنگ آباد: دنیا بھر میں مشہور اجنٹا غاروں کی سیر کے لیے دوستوں کے ساتھ آئے گوپال چوہان پھسل کر 70 فٹ نیچے سات کنڈ نامی گہرے کنڈ میں جا گرا۔محکمہ آثار قدیمہ اور پولیس نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نوجوان کی جان بچائی۔

ذرائع کے مطابق گوپال چوہان ساکن ساندہ تانڈہ تعلقہ سوئے گاؤں میں گزشتہ روز اتوار کو دوپہر میں اپنے دوستوں کے ساتھ اجنٹا دیکھنے آیا تھا۔غاریں دیکھنے کے بعد آبشار دیکھنے پہاڑی پر گئے تو آبشار کے پاس بیٹھے گوپال موبائل پر سیلفی لے رہا تھا کہ اچانک اس کا پیر پھسل گیا اور سو فٹ نیچے گہرے سات کنڈا نامی کنڈ میں جا گرا جہاں پر پانی بھرا ہوا تھا وہ اپنی جان بچانے کے لیے تیرا کی کرتے ہوئے کنارے پر بیٹھ گیا۔

اس کے دوستوں کی چیخ و پکار کے بعد آس پاس کے کچھ لوگ جائے وقوع پر پہنچے اور اس کی اطلاع غار ہائے اجنٹا کے دفتر کو واقعہ کی اطلاع دی محکمہ آثار قدیمہ کے ملازمین نے حفاظتی بیلٹ کے ساتھ سات کنڈ کے قریب دوڑ لگائی اور حفاظتی بیلٹ کے ذریعہ ایک سے دو گھنٹے کی کوشش کے بعد سیاح کو باہر نکالا۔

یہ بھی پڑھیں:Heavy Rain in Mumbai تیز بارش کے سبب گوونڈی قبرستان کو دیواریں منہدم

محکمہ آثار قدیمہ کے اجنٹا غاروں کے ملازمین و فردا پور پولیس اسٹیشن کے ملازمین نے سیاح کو نکالنے میں مدد کی جس کے بعد سات کنڈ میں گرنے والے نوجوان نے پولیس اور محکمہ آثار قدیمہ کے ملازمین کا شکریہ ادا کیا۔ فی الحال اس معاملے میں کسی بھی قسم کی شکایت درج نہیں کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.