ETV Bharat / state

Maulana Yasoob Abbas ظالم سے ڈٹ کر مقابلہ کریں، فتح آپ کی ہوگی، مولانا یعسوب عباس

author img

By

Published : Jul 31, 2023, 12:14 PM IST

ممبئی میں روایتی شان و شوکت کے ساتھ جلوسِ عاشورہ منعقد ہوا۔ جلوسِ عاشورہ میں لاکھوں کی تعداد میں عزادارانِ امام حسن نے شرکت کرتے ہوئے شہادتِ امام عالی مقام و اہل بیت کا غم منایا اور ماتم کیا۔ اس موقعے پر ممبئی پولیس نے جلوسِ عاشورہ کے راستوں پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

ظالم کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو اس سے ڈٹ کر مقابلہ کریں۔۔فتح آپکی ہوگی:مولانا یعسوب عباس

ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں جلوس عاشورہ بڑے تزک و اہتمام کے ساتھ منایا گیا۔ گذشتہ تین برسوں سے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی بدولت جلوس محدود پیمانے پر ہوتا تھا۔ ممبئی کے زینبیہ امام باڑے سے برآمد ہونے والا تاریخی اور روایتی جلوس بھنڈی بازار محمد علی روڑ مجگاؤں سے ہوتا ہوا رحمت آباد امام باڑے پر اختتام پذیر ہوا۔ اس تاریخی جلوس میں لاکھوں کی تعداد میں عزاداران نے شرکت کی اور خاندانِ اہل بیت سے نصرت و محبت کا اظہار کیا۔ ممبئی کے اس تاریخی جلوس عاشورہ میں ملک کے مختلف علاقوں کے لوگوں نے شرکت کی۔

عَلم پرچم،شبیہات، ماتم، نوحے و مرثیہ خوانی کی صداؤں سے جلوس گونج اٹھا تھا۔ بزرگ، بچے مردوخواتین اور نوجوان اور ہر عمر کے افراد نے اس میں شرکت کی اور ماتم و آہ و بکاہ سے شہادتِ امام حسین اور اہل بیت کو یاد کیا۔ ممبئی پولیس نے بھی جلوسِ یوم عاشورہ کیلئے تحفظ کے پختہ انتظامات کئے تھے اور اسی کے ساتھ جلوس کے راستوں اور چوک چوراہوں پر پولیس کی جمعیت تعینات تھی۔ پولیس نے جے جے فلائی اوور سمیت کئی راستوں کو بند کردیا تھا۔

مولانا یعسوب عباس کی قیادت میں یہ جلوس منعقد کیا جاتا ہے مولانا یعسوب عباس نے کہا کہ ممبئی میں 24 گھنٹے مجالس کا اہتمام کیا جاتا ہے یہی سبب ہے کہ ملک و بیرون ممالک سے لوگ یہاں آتے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ امام حسین نے کہا کہ ظالم کے سامنے کبھی سر نہ جھکانا اور چاہے بڑی سی بڑی طاقت ہی کیوں نہ ہو ظالم کتنا بھی طاقتور کیوں نہ ہو تم یہ دیکھو تم خود حق پر ہو اگر آپ حق پر ہیں تو فتح بھی حق کی ہوگی۔امام حسین نے میدان کربلا میں یزید کے ظلم کے سامنے نہیں جھکے کیونکہ وہ حق پر تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Muharram Procession لکھنو میں یوم عاشورہ کے موقع پر بھائی چارہ کی شاندار مثال

ان کامزید کہنا کہ عوام کو امام حسین کی تعلیمات کو دیکھیں اور اپنائیں اگر یزیدیت خیالات کے لوگ آپکے سامنے آجائیں تو آپ گھبرائیں نہیں بلکہ اُنکا مقابلہ کریں اُنسے پریشان نہ ہوں کمزوروں کی مدد کریں یہی انکی تعلیمات ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.