حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے 21 اکتوبر کو منعقد ہونے والے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'کانگریس پارٹی کو عوام نے جڑ سے مٹا دیا ہے اور اب اسے کیلشیئم انجکشن دیا جائے تب بھی دوبارہ زندہ نہیں کیا جاسکتا'۔
اویسی نے دعوی کیا کہ کانگریس کی اعلی قیادت نے مہاراشٹر اور ہریانہ میں اہم انتخابات کو نظر انداز کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کانگریس کا ملک کے سیاسی میدانوں سے صفایا کردیا گیا ہے۔ اسے کیلشیئم انجیکشن کے ذریعے بھی زندہ نہیں کیا جاسکتا ہے۔
مذکرہ اجلاس میں حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکمراں جماعت نے ہماچل پردیش میں ایک بل منظور کیا ہے جس میں کسی بھی شہری کو مذہب تبدیل کرنے کے لیے ایک ماہ کا نوٹس دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں : اسد الدین اویسی کا دورۂ مہاراشٹر
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم ایم) نے ونچت بہوجن اگھاڑی (وی بی اے) کے زیراہتمام پرکاش امبیڈکر کے بھریپ بہوجن مہاسنگ (بی بی ایم) کے ساتھ اتحاد میں مہاراشٹر میں 2019 کے لوک سبھا انتخابات لڑے تھے۔ جس کے بعد وی بی اے نے اورنگ آباد لوک سبھا سیٹ جیت لی تھی۔
سنہ 2014 کے اسمبلی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم نے دو نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ مہاراشٹرا کے آئندہ انتخابات کے لئے پارٹی بی بی ایم رہنما پرکاش امبیڈکر سے بات چیت کرتی رہی ہے۔