ETV Bharat / state

Asaduddin Owaisi وزیراعظم مودی کو حاجیوں کی پریشانیوں پر توجہ دینی چاہیے۔ اسد اویسی - ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد

اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے حج کمیٹی آف انڈیا اور مرکزی حکومت پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ عازمین حج کے لئے ناقص انتظامات کئے گئے ہیں جو اس سے پہلے ایسا کبھی نہیں دیکھا گیا تھا۔وزیراعظم مودی کو اس سلسلے میں جواب دینا چاہئے۔

وزیراعظم مودی کو حاجیوں کی پریشانیوں پر توجہ دینی چاہیے۔ اسد اویسی

author img

By

Published : Jun 24, 2023, 7:49 PM IST

Updated : Jun 24, 2023, 8:01 PM IST

وزیراعظم مودی کو حاجیوں کی پریشانیوں پر توجہ دینی چاہیے۔ اسد اویسی

اورنگ آباد:ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد کے دورے پر آئے اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کہاکہ ملک بھر میں فریضہ حج کے لیے ہزاروں عازمین حج مکہ کے لیے روانہ ہوئے لیکن لاکھوں روپیہ خرچ کر نے کے بعد بھی حاجیوں کو کسی بھی قسم کی بنیادی سہولت حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے نہیں دی جا رہی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے سوال کا جواب دیتے ہوئے اسد اویسی کا کہنا ہے کہ ہندوستان سے جانے والے حاجیوں کو حج کے دوران کافی دشواریوں سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔اس سال مرکزی حکومت اور حج کمیٹی آف انڈیا نے سعودی عرب میں حاجیوں کے لیے تمام انتظامات خراب کئے ہیں۔ مکہ میں جس عمارت میں حاجیوں کو روکا گیا۔ وہاں جانے کے بعد حاجیوں کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور وہ پریشان ہوگئے۔ایک بلڈنگ میں تو لفٹ بھی ٹوٹ گئی۔

اسد اویسی نے کہا ہے کہ اکثر ہندوستان سے جانے والے حاجی بزرگ ہوتے ہیں اور انہیں دور رکھا گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں آنے جانے کے لیے پریشانی ہو رہی ہے۔ہمارے ملک میں اس سال حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حج کو جانے والے عازمین سے زیادہ رقم بھی لی گئی ہے اور حاجیوں کو بنیادی سہولیات بھی فرہم کی جا رہی ہیں پچھلے سال مرکزی حکومت نے کہا تھا کہ حاجیوں سے مقدس سفر حج کے لیے کم پیسے لیے جائیں گے، لیکن اس بار حج کمیٹی آف انڈیا نے عازمین حج سے بہت زیادہ پیسے لیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Owaisi On Indian Haj Pilgrims حاجیوں کی پریشانیوں پر وزیراعظم کو توجہ دینی چاہیے، اویسی

اسدالدین اویسی نے کہا زیادہ پیسے لینے کے بعد بھی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے حاجیوں اچھی سہولت نہیں دی گئی اسی لیے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی سے اپیل ہے کہ عازمین حج کا خیال رکھا جائے اور انہیں مقدس حج کے سفر کے دوران بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔

Last Updated : Jun 24, 2023, 8:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.