ETV Bharat / state

اسدالدین اویسی سہ روزہ تشہیری دورے پر - بی جے پی کے چناوی منشور

ایم آئی ایم کے قومی صدر نے بی جے پی کے چناوی منشور پر طنز کرتے ہوئے اقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔

اسدالدین اویسی سہ روزہ تشہیری دورے پر
author img

By

Published : Oct 19, 2019, 12:01 PM IST

اورنگ آباد شہر سے مہاراشٹر کی سیاست میں اپنی جڑیں مضبوط کرنے والی ایم آئی ایم ریاست کے اسمبلی انتخابات میں پوری زور لگا رہی ہے ۔
مجلس کے قومی سربراہ اسد الدین اویسی اورنگ آباد میں سہ روزہ تشہیری دورے پر ہیں دن بھر شہر کے مختلف علاقوں کا پیدل دورہ کرنے کے بعد ایم آئی ایم سربراہ نے اجلاس عام سے خطاب کیا۔

اسدالدین اویسی سہ روزہ تشہیری دورے پر۔ویڈیو

عوامی خطاب میں اسد الدین اویسی نے ریاستی مسائل پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے مرکزی حکومت اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں پر نکتہ چینی کی ۔

اسد الدین اویسی نے بی جے پی کے چناوی منشور پر بھی طنز کرتے ہوئے ریاستی حکومت پراقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا اور کہا کہ مراٹھا سماج کو ریزرویشن دیا گیا اورمسلمانوں سے ان کا حق چھینا گیا اس لیے مجلس مسلمانوں کو حق دلانے کے لیے راستے پر اتر کرتحریک چلائےگی ۔

اورنگ آباد کے آزاد چوک پر ہوئے تشہیری جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں ایم آئی ایم سربراہ کے مداحوں نے شرکت کی، اس موقع پراسد الدین اویسی نے ممبئی میں وزیراعظم نریندر مودی کی بم دھماکوں کے تعلق سے کی گئی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ دھماکہ متاثرین کو تو عدالتوں سے انصاف مل گیا، لیکن ممبئی فسادات کی قلعی کھولنے والی شری کرشنا کمیشن کی رپورٹ پر عمل آوری کیوں نہیں کی جارہی ہے، ایم آئی ایم صدر نے گجرات فسادات پر بھی لب کشائی کرنے کا وزیراعظم سے مطالبہ کیا۔

اپنی چالیس منٹ کی تقریر میں اسد الدین اویسی نے کئی مدوں پر ایم آئی ایم کا موقف اجاگر کیا، ساتھ ہی اورنگ آباد شہر میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے ایوان پارلیمنٹ میں آواز اٹھانے کا یقین دلایا۔

واضح رہے کہ ایم آئی ایم کے قومی سر براہ اسدالدین اویسی اپنے پارٹی کے امیدوار داکٹر غفار قادری کے جیت کو یقینی بنانے کہ لیے اورنگ آباد میں ایک جلسہ سے خطاب کر رہے تھے۔

Intro:ایم آئی ایم  کے قومی سربراہ اسد الدین اویسی  کا اورنگ آباد میں دوسرے دن کا جلسہ  وعدوں اور سوغاتوں کا پر تُو رہا ،  مجلسی قائد نے   مہاراشٹر کے مسلمانوں کو ریزرویشن دلانے کے لیے تحریک چلانے  ،علی گڑھ مسلم  یونیورسٹی  کی اورنگ آباد شاخ کے قیام کو  یقینی بنانے  کے علاوہ  اورنگ آباد شہر کو  نشہ کی لعنت سے  پاک کرنے کا عزم ظاہر کیا ساتھ  ہی  وزیراعظم  مودی کے حالیہ ممبئی بلاسٹکے بیان کا  بھی  اپنے  انداز میں تجزیہ  کیا اور نریندر   مودی پر  ڈاگ ویژیل پالیٹکس کا  الزام عائد کیا۔

پیش ہے یہ رپورٹ.Body:وی او اول
  اورنگ آباد شہر  سے مہاراشٹر کی سیاست میں اپنی جڑیں مضبوط  کرنے والی ایم آئی ایم ریاست کے اسمبلی انتخابات  میں ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے ، مجلس کے قومی سربراہ  اسد الدین اویسی بذات خوداورنگ آباد شہر  کے تین روزہ تشہیری دورے پر ہیں،  دن بھر شہر کے مختلف علاقوں کا  پیدل دورہ  کرنے کے بعد ایم آئی ایم سربراہ نے  اجلاس عام سے خطاب کیا عوامی خطاب میں  اسد الدین اویسی نےریاستی مسائل پر  تفصیلی روشنی ڈالی اور  مرکز کی مودی حکومت اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں  پر نکتہ چینی کی ، اسد الدین اویسی نے بی جے پی کے چناوی منشور  پر بھی  کئی طنز کسے، ریاستی حکومت پراقلیتوں کے ساتھ امتیازی سلوک  کا  الزام عائد کیا اور کہا کہ مراٹھا سماج کو ریزرویشن لیکن  مسلمانوں سے ان کا حق چھینا گیا مجلس  مہاراشٹر کے مسلمانوں کو ان کا حق دلانے کے  لیے  راستے پر اتر کرتحریک چلائےگی ۔
 بائٹ ۔۔۔۔۔
اسد الدین اویسی ۔۔۔۔۔۔
قومی سربراہ ، اے آئی ایم آئی ایم..

 وی او دوم
 آزاد چوک میں  ہوئے اس  تشہیری  جلسے میں  ہزاروں کی تعداد میں   ایم آئی ایم سربراہ کے مداحوں نے شرکت کی ، اس موقع پر  اسد الدین اویسی نے  ممبئی میں  وزیراعظم  نریندر مودی کی  بم دھماکوں کے تعلق سے  کی گئی تقریر کا حوالہ دیتے ہوئے  سوال کیا کہ  دھماکہ  متاثرین کو تو عدالتوں سے انصاف مل گیا لیکن  ممبئی فسادات کی قلعی کھولنے والی شری کرشنا کمیشن کی رپورٹ  پر عمل آوری کیوں نہیں کی جارہی ہے ، ایم آئی ایم صدر نے گجرات فسادات پر بھی لب کشائی کرنے کا وزیراعظم سے مطالبہ کیا  اور وزیراعظم کے بیان کو  چناوی اسٹنٹ سے تعبیر کیا ۔
 بائٹ ۔۔۔۔۔
اسد الدین اویسی ۔۔۔۔۔۔
قومی سربراہ ، اے آئی ایم آئی ایم

 وی او سوم
 اپنی چالیس منٹ کی  تقریر میں  اسد الدین اویسی نے  کئی  مدعوں پر  ایم آئی ایم کا موقف اجاگر کیا، ساتھ  ہی    اورنگ آباد شہر میں  علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ کے  قیام  کو یقینی بنانے کے لیے ایوان پارلیمنٹ  میں آواز اٹھانے کا یقین دلایا، اورنگ آباد شہر میں اے ایم یو کی شاخ  کے قیام کا ایک دیرینہ مطالبہ  رہا ہے  جو  سیاسی رنجش کی  نذر ہوکر التوا میں  پڑا ہوا ہے ۔

 بائٹ ۔۔۔۔۔
اسد الدین اویسی ۔۔۔۔۔۔
قومی سربراہ ، اے آئی ایم آئی ایمConclusion:ایم  آئی ایم سربراہ نے اورنگ آباد کی ترقی کو یقینی بنانے  اور  التوا میں پڑے ترقیاتی کاموں کو  انجام تک پہنچانے  کا بھی  وعدہ کیا ساتھ ہی  اورنگ آباد شہر کو  منشیات کی لعنت سے پاک کرنے  اور اس کاروبارمیں  ملوث  لوگوں کی سرکوبی کا  یقین دلایا لیکن  اس کام کو  ڈاکٹر غفار قادری کی کامیابی سے مشروط  کردیا ، آزاد چوک کے اس جلسے میں ایک طرح سے پورا شہر  ایم آئی ایم سربراہ کو سننے کے لیے امڈ پڑا تھا ،لیکن  یہ  جوش وجذبہ  مجلس کے تینوں امیدواروں کی  کامیابی کا ضامن بھی  بنتا ہے  یا نہیں  اس کا فیصلہ  پولنگ کے  نتائج   کرینگے ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.