ETV Bharat / state

بھیونڈی: ایم آئی ایم کا جلسہ منسوخ - شام 6 بجے اس اسدالدین اویسی شرکت کرنے والے تھے

بھیونڈی میں اے آئی ایم آئی ایم کی جانب سے سی اے اے کی مخالفت میں ہونے والے جلسے کو بھیونڈی پولیس نے اجازت نہیں دی جس کی وجہ سے جلسہ کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔

بھیونڈی: ایم آئی ایم کا جلسہ منسوخ
بھیونڈی: ایم آئی ایم کا جلسہ منسوخ
author img

By

Published : Feb 27, 2020, 7:42 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 7:04 PM IST

مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی سے متصل پاورلوم صنعتی شہر بھیونڈی کے پرشو رام ٹاورے اسپورٹس اسٹیڈیم میں کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کے صدر اور رکن پارلیمان اسدالدین اویسی جمعرات کی شام شہریت ترمیمی قانون، این آر سی اور این پی آر کی مخالفت میں ایک جلسہ عام کو خطاب کرنے والے تھے۔

تمام تیاریاں ہوچکی تھی مگر بھیونڈی شہر پولیس نے اس جلسے کی اجازت موجودہ صورتحال کے پیش نظر نہیں دی جس کی وجہ سے یہ جلسہ رد ہوگیا ہے۔

گزشتہ کئی دنوں سے اس پروگرام کی تیاریاں ہورہی تھیں مگر گذشتہ شب مقامی ڈپٹی پولیس کمشنر راجکمار شندے نے میڈیا اہلکاروں کو اپنے وہاٹس ایپ گروپ کے ذریعہ بتایا کہ 'ایم آئی ایم کی ہونے والی تقریب رد کردی گئی ہے۔'

بھیونڈی: ایم آئی ایم کا جلسہ منسوخ

اس بات کی تصدیق ریاستی صدر اور رکن پارلیمان امتیاز جلیل نے اپنے ٹویٹ میں کی ہے۔

رکن پارلیمان امتیاز جلیل ٹوئٹ
رکن پارلیمان امتیاز جلیل ٹوئٹ

واضح رہے کہ بھیونڈی کے پرشورام ٹاورے اسٹیڈیم میں اس پروگرام کی تیاریاں مکمل ہوچکی تھیں اور شام 6 بجے اس اسدالدین اویسی شرکت کرنے والے تھے مگر اس سے قبل بھیونڈی کی بھوئیواڑہ پولیس نے مقامی صدر کو 149 کا نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ 'پولیس سے اجازت طلب کی گئی مگر موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے اسے ابھی نہ کرتے ہوئے بعد میں کریں۔'

Last Updated : Mar 2, 2020, 7:04 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.