ETV Bharat / state

'مرکزی حکومت کے پاس پیش کرنے کے لیے کچھ بھی نیا نہیں ہے'

شیوسینا کے رہنما اور رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے کہا، "سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی حکومت کے مقابلے میں، موجودہ مرکزی حکومت کے پاس ملک کے لوگوں کو دینے کے لیے کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ نہرو کے دور حکومت میں تیار کیا گیا بنیادی ڈھانچہ اور ادارے اب بھی موجود ہیں اور ترقی پزیر ہیں۔"

مرکزی حکومت کے پاس پیش کرنے کے لیے کچھ بھی نیا نہیں ہے: راوت

author img

By

Published : May 30, 2021, 4:12 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں مرکزی حکومت کے سات سال مکمل کرنے پر شیو سینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ مرکزی حکومت کے پاس ملک کے عوام کو پیش کرنے کے لیے کچھ بھی نیا نہیں ہے۔

رکن پارلیمنٹ راوت نے کہا، "سابق وزیر اعظم جواہر لال نہرو کی حکومت کے مقابلے میں، موجودہ مرکزی حکومت کے پاس ملک کے لوگوں کو دینے کے لیے کچھ بھی نیا نہیں ہے۔ نہرو کے دور حکومت میں تیار کیا گیا بنیادی ڈھانچہ اور ادارے اب بھی موجود ہیں اور ترقی پزیر ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے معلوم ہے کہ موجودہ حکومت پر بدعنوانی کے الزامات نہیں ہیں۔ لیکن حکومت سے لوگوں کی توقعات صرف بنیادی ضروریات 'روٹی، کپڑا، مکان' پر ہی مبنی ہیں، کوئی بھی ٹاٹا، برلا اور اڈانی نہیں بننا چاہتا ہے۔"

راوت نے کہا، "میں اس بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ مرکزی حکومت بدعنوانی کے کسی بھی الزام سے داغدار نہیں کا دعوی کرتی ہے، لیکن انہیں کانگریس کے رہنما راہل گاندھی کے ذریعہ اٹھائے گئے ایشوز پر بات کرنے سے نہیں بھاگنا چاہیے۔"

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.