ETV Bharat / state

Heavy rain in Mumbai: ممبئی میں بارش کا سلسلہ ہنوز دراز - ممبئی کی بارش

ممبئی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ وہیں ممبئی کے سائن علاقے میں مکان منہدم ہونے سے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ وہیں ممبئی کے نئے پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے پولیس اہلکاروں کو لوگوں کی مدد کے لیے ڈیوٹی پر حاضر رہنے کا حکم دیا۔ Three Injured As House Collapses In Sion

ممبئی کے سائن علاقے میں مکان منہدم ہونے سے تین افراد زخمی ہوئے ہیں، وہیں ممبئی کے نئے  پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے پولیس اہلکاروں کو سڑکوں پر حاضر رہنے کا حکم دیا۔ Three
ممبئی میں بارش کا سلسلہ ہنوز دراز
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 10:18 PM IST

ممبئی: ممبئی شہر میں موسلادھاربارش کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو کافی پریشانیوں کا سامناکرنا پڑ رہا ہے گزشتہ روز سے ہی طوفانی بارش جاری ہے جس کے سبب ٹرینوں کی آمدورفت آج بھی متاثر تھی لیکن سینٹرل ریلوے لائنوں پر ٹرینیں 10 سے 15 منٹ تاخیر سے چلائی گئی تو ویسٹرن لائنوں پر ٹرینیں 5 سے 10 منٹ سے تاخیر سے چلائی گئیں، ممبئی کی سڑکوں پر بارش کے سبب ٹریفک نظام بھی درہم برہم تھا کئی نشیبی علاقوں اور سڑکوں کو بارش کے سبب بند کرنا پڑا۔ As heavy rainfall lashes Mumbai waterlogging reported in several parts

آج بھی اندھیری سب وے میں بارش کا پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں اور عوام کے لیے بند کیا گیا تھا ممبئی کے سائن علاقہ میں موسلادھاربارش کی وجہ سے ناگوپا چوک نارائن ہیڈکر چال سائن چونا بھٹی میں ایک مکان منہدم ہونے کی وجہ سے تین افراد شدید طور سے زخمی ہوگئے جس میں شبھم سوناونے 15 سال، پرکاش سوناونے 20 سال اور سوریکا ویرکر 20 سال شدید طور سے زخمی ہوگئے ان کی حالت اب بہتر بتائی جاتی ہے ۔ ممبئی شہر میں بارش کے سبب ممبئی کے پوائی ویہار لیک پوری طرح سے چھلک گیا اور لیک کا پانی نشیبی علاقوں میں نکاسی کی وجہ سے یہاں کے عوام کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ۔ ممبئی میں پوائی لیک انتہائی چھوٹی جھیل ہے یہاں سے بھی ممبئی شہر کو پانی فراہم کیا جاتا ہے اسی طرح سے جھیلوں کے علاقوں و احاطے میں بھی بہتر بارش ریکارڈ کی گئی ہے صبح سے جاری موسلادھاربارش نے شہریوں کو پوری طرح سے مفلوج بنا دیا ۔

ممبئی میں محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹے شدید سے شدید تر بارش کا امکان ظاہر کیا ہے اس کے ساتھ ہی سمندر میں طغیانی بھی رہے گی سنٹرل میں 108 ملی میٹر شمالی ممبئی میں 172 اور مغربی مضافات 152 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے ممبئی میں بارش کے دوران بھی ٹرینیں اور بس سروسیز معمولات پر ہے یہ دعوی ممبئی بی ایم سی نے کیا ہے بی ایم سی نے یہ بھی کہا ہے کہ بارش کے دوران پمپ اسٹیشنوں سے پانی کی نکاسی کا کام بھی جاری ہے اس کے علاوہ گاندھی مارکیٹ میں پانی کی نکاسی کے سبب معمولات متاثر نہیں ہوئے ہیں اسی طرح ہند ماتا پر بھی بی ایم سی نے پانی کی نکاسی کا خاص انتظام رکھا ہے جس سے پانی جمع ہونے کی بجائے پانی کا بہاؤ ممکن ہے بی ایم سی عملہ کو سڑکوں پر تعینات کیا گیا ہے اس کے ساتھ ہی نئے پولیس کمشنر وویک پھنسلکر نے بھی پولیس کو ہدایت دی ہے کہ وہ بارش کے دوران شہر میں تعینات رہے اور شہریوں کی مدد کرے اس پر عمل آوری کے لیے تمام سنیئر افسران اور پولیس اسٹیشنوں کے انچارج کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ شہر میں بارش کا سلسلہ ہنوز دراز ہے اور شہر کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی جمع ہونے سے عوام بے حال ہے اس لئے بی ایم سی کے صاف صفائی کی پول بھی کھل گئی ہے ۔ویویک پھنسلکر نے لوگوں کی مدد کے لیے بارش کے دوران پولیس کو سڑکوں پر حاضر رہنے کا حکم دیا ہے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی ہو تو پولیس اسے حل کر سکے ۔

عیدالضحی قریب ہے ایسے میں شہر میں بارش کی وجہ سے انسان تو انسان جانور بھی بے حال ہوگئے ہیں دیونار منڈی میں پانی جمع ہونے اور خاطر خواہ انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے قربانی کے جانور بارش میں بھیگ کر بیمار بھی ہو رہے ہیں بی ایم سی نے جانوروں کے لیے شیڈ بنانے کا تو دعوی کیا تھا لیکن یہ شیڈ بھی اب ناکافی ثابت ہو رہے ہیں اور یہاں پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاہکوں کی آمد بھی اب کم ہی ہے ایسے میں بیوپاریوں نے اندیشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا کے دوران جس طرح سے دوسال انہیں نقصان اٹھانا پڑا امسال بھی بارش کے سبب انہیں نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔

ممبئی کے گوونڈی دیونار میں بکروں کی قیمتیں بارش کے بعد بھی آسمان کو چھو رہی ہے اور بیوپاری اپنی من مانی قیمت پر ہی بضد ہے کئی بیوپاریوں نے تو بکروں کی قیمت 20 سے 25 ہزار روپئے طے کر رکھی ہے ایسی صورتحال میں اب عید قرباں کو چند روز ہی باقی ہے اگر بارش کا سلسلہ رک جاتا ہے تو بیوپاریوں کو امسال راحت میسر آسکتی ہے لیکن اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو بیوپاریوں کو اپنے جانور کم قیمت یا واجبی دام پر فروخت کرنا ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.