ETV Bharat / state

Eid-ul-Adha 2022: عیدالاضحیٰ کے پیش نظرلوہاروں کی مالیگاؤں آمد

author img

By

Published : Jul 4, 2022, 8:15 AM IST

عیدالاضحیٰ کے پیش نظر مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے متعدد مقامات پر لوہار (پنچال) سماج کے افراد عارضی طور پر سڑکوں کے کنارے دکانیں لگاتے ہیں، جس سے ایک جانب شہریوں کو مطلوبہ سامان بآسانی دستیاب ہوجاتا ہے جبکہ دوسری جانب لوہاروں کی اچھی خاصی کمائی بھی ہوجاتی ہے۔ Blacksmiths from Several Villages Reached Malegaon

عیدالاضحیٰ
عیدالاضحیٰ

ماہِ ذوالحجہ کا آغاز ہوچکا ہے، ذوالحجہ کی دس تاریخ میں مسلمان عیدالاضحیٰ مناتے ہیں اور سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کرتے ہیں، عید الاضحی کی آمد سے قبل مسلمانوں کی جانب سے قربانی کیلئے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ملک کے متعدد شہروں کے مسلم اکثریتی علاقوں میں لوہاروں کی دکانوں پر قربانی کے اوزار خریدنے والوں کی بھیڑ نظر آرہی ہے۔ Blacksmiths from Several Villages Reached Malegaon۔ عیدالاضحیٰ کے پیش نظر مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں کے متعدد مقامات پر لوہار (پنچال) سماج کے افراد عارضی طور پر سڑکوں کے کنارے دکانیں لگاتے ہیں، جس سے ایک جانب شہریوں کو مطلوبہ سامان بآسانی دستیاب ہوجاتا ہے جبکہ دوسری جانب لوہاروں کی اچھی خاصی کمائی بھی ہوجاتی ہے۔

عیدالاضحیٰ کے پیش نظرلوہاروں کی مالیگاؤں آمد
اس تعلق سے لوہار منیش نانا جی نے نمائندے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے بڑا قبرستان کے سامنے دکان لگا تے ہیں، پہلے ان کے والد عیدالاضحیٰ کے موقع پر دکان لگایا کرتے تھے اور اب وہ خود عیدالاضحیٰ دکان لگاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کوئلے اور لوہے کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد بھی انہیں خاطر خواہ مزدوری نہیں ملتی ہے، . جس کے سبب گزرا کرنے میں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور کی مناسب قیمت اور مزدوری طلب کرنے پر خریدار دوسری دکانوں پر چلے جاتے ہیں، یا پھر مشینوں پر اوزار تیز کروا لیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ تر شہری لوہار کے بنانے ہوئے اوزار کو ترجیح دیتے ہیں کیونکہ یہ پائیدار ہوتے ہیں۔

منیش نانا جی نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت لوہار سماج کے ساتھ کسی بھی طرح کا کوئی تعاون نہیں کررہی ہے، سیزن ختم ہوتے ہی ہمیں دوسرے روزگار کی تلاش میں نکلنا پڑتا ہے، انہوں نے بتایا کہ کورونا کے بعد لوگ جوش و خروش کے ساتھ تہوار مناتے ہوئے نظر آرہے ہیں، جس سے انہیں امید ہے کہ اس سال اچھی خاصی کمائی ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.