مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں عالمی تحریک سنی دعوت اسلامی کے زیر انتظام حراء انگلش میڈیم اسکول میں 26 جنوری2021 کی صبح 9:00 بجے 72 واں جشن یوم جمہوریہ منایا گیا۔ اس موقع پر حرا انگلش میڈم اسکول کے چیئرمین مولانا محمد سید امین القادری کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی۔
اس دوران حراء انگلش میڈیم اسکول میں یوم جمہوریہ کی رنگا رنگ تقاریب کا اہتمام اسکول کے زیر نگراں جمیل رضوی کی صدارت میں ہوا۔ اسکول کے طلباء و طالبات نے بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ راشٹریہ گیت اور حب الوطنی کے گیت پیش کیے۔ اس موقع پر خاض طور پر رضوان نوری نے اپنی دلکش آواز میں نعت پاک کا نذرانہ پیش کرکے جشن یوم جمہوریہ کے اس پروگرام میں چار چاند لگا دیئے۔ ان بچوں کی کارکردگی کے پیش نظر سرپرستوں نے بھی خوشی کا اظہار کیا اور ٹیچرز کا شکریہ ادا کیا۔
اسکول کے چیئرمن مولانا محمد سید امین القادری نے بتایا کہ طلباء و طالبات کے سامنے شہید علماء کرام، مجاہدین آزادی اور عظیم رہنماؤں کی قربانیوں کے بارے میں بتایا جائے تاکہ ان میں ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے مثبت سوچ وفکر پیدا ہو۔ آج ہمارا ملک آزاد تو ہوگیا ہے لیکن ہمیں ضرورت ہے تعلیمی، معاشی، ثقافتی اور سماجی شعبوں میں ترقی کرنے کی ۔مزید پڑھیں:ممبئی میں سائبر تھانے کی تشکیل
اس موقع پر سنی دعوت اسلامی کے ذمہ داران و اراکین میں حافظ غفران، حافظ مقصود، سمیت دیگر اساتذہ و اسٹاف موجود رہے۔ وہیں کلماتِ تشکر کے ساتھ نوید انصاری نے پروگرام کا اختتام کیا۔