ETV Bharat / state

ارنب گوسوامی کو سخت سے سخت سزا دی جائے: اکشیتا نائیک

مہاراشٹر پولیس نے ری پبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی کو انوے نائیک کی خودکشی کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ جس کے بعد انوے نائیک کی بیوی نے مہاراشٹر پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس کارروائی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

اکشیتا نائیک
اکشیتا نائیک
author img

By

Published : Nov 4, 2020, 9:30 PM IST

Updated : Nov 4, 2020, 9:48 PM IST

انوے نائیک کی بیوی اکشیتا نائیک نے کہا کہ 'میں مہاراشٹر پولیس کی بے حد شکر گزار ہوں۔ ارنب گوسوامی کی وجہ سے میری زندگی میں یہ دن آیا جب میرے شوہر کی موت کے ذمہ دار شخص کو پولیس نے گرفتار کیا۔

انوے نائیک کی بیوی اکشیتا نائیک

اکشیتا نائیک نے کہا کہ 'میں نے بہت صبر کیا ہے اور اس کے لیے میں مہاراشٹر پولیس کا شکریہ ادا کرتی ہوں حالانکہ ایسا کرنے سے میرے شوہر اور میری ساس واپس تو نہیں آسکتیں، وہ میرے لیے ہمیشہ زندہ رہیں گی۔ لیکن ان کو موت کی آغوش میں پہنچانے والے کے خلاف کاروائی سے مجھے تھوڑی راحت ملی ہے۔

نیوز ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے اکشیتا نائیک نے اس پورے معاملے سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ ارنب گوسوامی کو سخت سے سخت سزا دی جائے نیز ری پبلک چینل کو بند کیا جانا چاہیے۔

بشکریہ ٹویٹر
بشکریہ ٹویٹر

واضح رہے کہ مہاراشٹر پولیس نے ریپبلک ٹی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی پر انٹیریئر ڈیزائنر انوے نائیک کو خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔

رواں برس مئی کے مہینے میں انوے نائیک کی بیٹی ادنیہ نائک نے مہاراشٹر کے وزیر داخلہ انل دیشمکھ سے ملاقات کر کے اس کیس کی دوبارہ جانچ کرانے کا مطالبہ کیا تھا جسے وزیرداخلہ نے قبول کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

پولیس نے بتایا کہ ارنب گوسوامی کو علی باغ پولیس کی ٹیم نے باندرہ میں واقع ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا۔

اس واقعے کے بعد ارنب نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے ان کے گھر میں داخل ہوکر ان کے علاوہ ان کی ساس، خسر، بیٹے اور بیوی کے ساتھ بھی بدسلوکی کی ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2018 میں 53 سالہ انوے نائیک انٹیریئر ڈیزائنر اور ان کی والدہ نے علی باغ میں واقع اپنے گھر پر خودکشی کر لی تھی۔ خودکشی کے بعد ان کے پاس سے ایک سوسائڈ نوٹ برآمد ہوا تھا جس میں انھوں نے ارنب گوسوامی پر کروڑوں کی بقایہ رقم ادا نہ کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔

سوسائڈ نوٹ میں انوے نے مبینہ طور پر یہ لکھا تھا کہ 'ارنب اور دیگر دو افراد نے ان کی بقایہ 6 کروڑ 40 لاکھ روپے کی رقم ادا نہیں کی جس کی وجہ سے وہ مالی مشکلات سے دوچار ہوگئے اور انھیں خودکشی جیسا حساس قدم اٹھانے پر مجبور ہونا پڑا'۔

Last Updated : Nov 4, 2020, 9:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.