عرضی میں دعوی کیا گیا ہے کہ مہاراشٹر اتھارٹیوں کے ذریعے مبینہ طور پرغیر ذمہ دارانہ کارروائی کی جارہی ہے۔
ری پبلک ڈی وی کے چیف ایڈیٹر ارنب گوسوامی نے منگل کو ممبئی ہائی کورٹ کا رخ کرکے ٹیلی ویژن ریٹنگ پوائنٹس(ٹی آر پی) جعلسازی معاملے میں ممبئی پولیس کو آگے کی جانچ پر روک لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔
گوسوامی اور ری پبلک ٹی وی کا مالکانہ حق رکھنے والی اے آر جی آوٹ لیئر میڈیا کی جانب سے عرضی میں یہ بھی الزام عائد کیا گیا ہے کہ کمپنی کے ایک ملازم کو پولیس نے حراست میں لے کر استحصال کیا۔
درخواست کے ذریعے تمام ملازمین کو تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
عرضی میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ری پبلک ٹی وی کے اسسٹنٹ ڈپٹی چیفم وترن گھنشیام سنگھ کو 10 نومبر کو گرفتار کیا گیا اور انہیں حراست میں لے کر استحصال کیا اور مارپیٹ بھی کی گئی۔
عرضی میں الزام لگایا گیا ہے کہ پولیس گوسوامی اور اے آر جی میڈیا کے دیگر لوگوں کو پھنسانے کے لیے منصوبہ بند طریقے سے کام کررہی ہے، ساتھ ہی وہ اس کے لیے گواہوں کو متاثر کررہی ہے، اور عرضی گزاروں کے خلاف جھوٹے بیان دلوا رہی ہے۔
عرضی میں کہا گیا ہے کہ اس لیے عدالت کو معاملے کی جانچ سی بی آئی یا دیگر آزاد ایجنسی کو دیا جانا چاہیے۔