انہوں نے کہا کہ اپنے دو روز قبل عوامی خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ دو روز قبل ہی میں ریاست کی عوام کو اس طوفان کے تعلق سے خبردار کیا تھا اور اندیشہ کے مطابق یہ طوفان مہاراشٹر کی سرحد تک پہنچ گیا ہے ۔انہوں نے توقع ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ طوفان علی باغ کے ساحلوں سے ٹکرائے گا ۔ یہ طوفان بہت بڑا ہوسکتا ہے۔ ہوائیں 100 سے 115 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔ دعا ہے کہ یہ طوفان ہوا میں نہ رہے۔
موسم اور حالات کو دیکھتے ہوئے کہا جا رہا ہے کہ کل دوپہر تک طوفان ساحل سے ٹکرائے گا۔ یہ طوفان ساحلی علاقوں کو بہت ہی متاثر کرے گا۔اس کے آنے سے قبل ہی ہم نے مکمل طور سے تیاری کر لی ہے ۔ این ڈی آر ایف کے متعدد یونٹ تعینات کردیئے گئے ہیں۔
ادھو ٹھاکرے نےبراہ راست عوام سے خطاب کے دوران ساحلی علاقوں کے شہریوں کو گھر پر ہی رہنے کا مشورہ دیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں وزیر اعظم نریندر مودی کا فون آیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ مرکزی سرکار ان کے ساتھ ہے ۔انہوں نے کہا کہ 2 اور 3 جون ساحلی علاقوں کے لئے بہت ہی اہم ہے۔
انہوں نے گذارش کی کہ ان دونوں ہی دن عوام اپنے گھروں میں ہی رہیں کوئی بھی گھر سے باہر نہ نکلے ۔
انہوں نےعوام سے مزید کہا کہ ریاستی حکومت طوفان کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔حکومت کی کوشش ہے کہ اس طوفان کی وجہ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہ ہو ۔انہوں نے بتایا کہ ایک شدید طوفان جو پچھلے کچھ سالوں میں نہیں آیا تھا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان علی باغ کے ساحلوں سے ٹکرانے کا خدشہ ہے اس لئے ممبئی سے لے کر سندھو درگ تک ہر ایک شخص کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طوفان کے آنے کے پیش نظر کئی جگہوں کی بجلی بند کرنی ہوگی ۔انہوں نے عوام سے گذارش کرتے ہوئے کہا کہ اگر بجلی کی ضرورت نہ ہو اسے استعمال کرنے سے گریز کریں ۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ممبئی شہرجو کرونا وائرس سے لڑ رہا ہے اب اسے ایک طوفان کے نئے بحران کا سامنا کرنا پڑ ے گا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق یہ طوفان بدھ کے روز ممبئی کے ساحل پر پہنچنے کا امکان ہے۔
اس دوران محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ یہ طوفان سمندری طوفان میں بدل گیا ہے۔ سمندری طوفان کی ہوائیں چلنے والی ہوائیں 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔ بی ایم سی ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے عہدیداروں نے اس صورتحال کی تیاری کے لئے وزارت میں ریاستی سرکاری عہدیداروں سے ملاقات کی ہے۔ کمشنر نے اس ضمن میں ہدایات جاری کردی ہیں۔