مہاراشٹر کے نوی ممبئی میں تالوجا کے راہنجن گاؤں میں فوج کے ایک جوان پر مبینہ طور سے حملہ کرنے پر اتوار کو پولس نے ایک آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولس نے بتایا 'فوج کا ایک جوان سنیچر کو اپنی اہلیہ کے ساتھ بازار میں گھوم رہا تھا تبھی ملزم آٹو ڈرائیور نے ان کا پیچھا کیا اور خاتون پر پانی کی بوتل پھینکی۔ جب خاتون نے ملزم سے پانی کی بوتل کے بارے میں پوچھا تو اس نے خاتون کے ساتھ جھگڑا کرنا شروع کردیا اور بعد میں جوان کے ساتھ بھی مارپیٹ کی'۔
پولس نے بتایا 'اس دوران جائے واقع پر دس مقامی لوگ اکٹھے ہوگئے اور انہوں نے جوان کو پیٹ کر زخمی کردیا'۔
یہ بھی پڑھیے
گوا: منشیات کے ساتھ23 ملزمین میں گرفتار
اترپردیش: 13 سالہ لڑکی کا ریپ کے بعد قتل
تالوجا پولس تھانے کے سینئر انسپکٹر کاشی ناتھ چوہان نے بتایا 'آٹو ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزموں کو پکڑنے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ فوج کا جوان سرجنٹ کے عہدے پر تعینات ہے'۔