ETV Bharat / state

مہاراشٹر اسمبلی میں سادھوی پرگیہ کا معاملہ اٹھاتے ہی ہنگامہ -

مالیگاوں سے کانگریس رکن آصف شیخ رشید نے اسمبلی میں کہا کہ سنہ 2006 اور 2008 کے مالیگاوں بم دھماکوں میں ملوث سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر سمیت دیگر ملزمین پر حکومت اپنا موقف پیش کرے۔

مالیگاوں سے کانگریس رکن آصف شیخ رشید
author img

By

Published : Jun 19, 2019, 11:26 PM IST

انہوں نے کہا کہ آج بھی مالیگاؤں بم دھماکہ کے تحقیقاتی آفیسر شہید ہمینت کرکرے کی جانچ پر سرکار اور وزارت داخلہ نے کوئی خاطر خواہ کارکردگی انجام نہیں دی بلکہ انہیں ضمانت پر رہا کردیا اور عوام انصاف کے لئے بے چین ہیں۔ لہذا سرکار مالیگاؤں بم دھماکہ کی ملزمہ سادھوی سمیت دیگر ملزمین پر اپنا موقف واضح کرے جلد سے جلد کورٹ کے معاملہ میں دخل اندازی کرے اور مسلمانوں کو انصاف دلائے۔

اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے گورنر کے خطبہ اظہار تشکر پر کیا جس پر بھارتی جنتا پارٹی کے ایم ایل ایز نے اسمبلی میں ہنگامہ کردیا۔

یہاں ونود تاؤڑے اور منیشا چودھری نے آصف شیخ کے مطالبہ پر آبجیکشن لیتے ہوئے کہا کہ بھوپال کی عوام نے انہیں رکن پارلیمنٹ بنایا ہے لہذا ان پر اسطرح کا الزام لگانا غلط ہے اور آصف کے مطالبہ کو ریکارڈ پر سے ہٹایا جائے جس پر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی آصف شیخ نے کہا کہ معاملہ کورٹ میں ہے جہاں سادھوی و دیگر بم دھماکہ میں ملزم ہیں اس لئے ریکارڈ پر لیا جائے ۔

آصف شیخ نے کہا کہ عوام کو اور شہید ہیمنت کرکرے کو انصاف ملنا چاہیے اسکے لئے سرکار کو کوششیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اس سرکار کو پانچ سال پورے ہورہے ہیں اور ابھی تک سب کا ساتھ سب کا وکاس کا وعدہ پورا نہیں ہوا، یہاں سلسلہ کلام دراز رکھتے ہوئے آصف شیخ نے کہا کہ مسلم ریزرویشن پر بھی سرکار نے مسلمانوں کو دھوکہ دیا سابقہ کانگریس سرکار نے ریزرویشن دیا مسلمانوں کی پسماندگی کی بنیاد پر ممبئی ہائی کورٹ نے بھی تعلیم میں ریزرویشن کو بحال رکھا باوجود اسکے سرکار مسلمانوں کو ریزرویشن کیوں نہیں دے رہی ہے؟ اسی آخری اجلاس میں بل لاکر مسلم ریزرویشن کا قانون منظور کرتے ہوئے مسلمانوں کو ریزرویشن دیا جائے۔

Intro:Body:Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.