ETV Bharat / state

'اکتوبر، نومبر تک حج 2021 کی درخواست کا عمل شروع ہوگا' - مہاراشٹر نیوز

بھارتی عازمین حج 2021 کے لیے خوشخبری سناتے ہوئے مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے کہا کہ حج کمیٹی، دیگر بھارتی ایجنسیاں اکتوبر، نومبر تک حج 2021 کی درخواست کا عمل اور دیگر تیاریاں شروع کردیں گی۔'

mukhtar abbas naqvic
فائل
author img

By

Published : Sep 26, 2020, 6:13 PM IST

عباس نقوی نے کہا کہ، 'ہم توقع کر رہے ہیں کہ سعودی عرب حکومت جلد ہی حج 2021 کے حوالے سے ضروری رہنما اصول جاری کرے گی۔ بھارتی ایجنسیاں اس سلسلے میں سعودی حکام کے ساتھ رابطے میں۔'

آج ممبئی کے حج ہاؤس میں حج 2021 کے حوالے سے تیاری کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں حج کمیٹی آف انڈیا کے سی ای او ایم اے خان اور دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔ اس موقع پر مختار عباس نقوی نے کہا کہ، 'پچھلے 3 سالوں کے دوران حجاج کرام کی تقریباً 51 514 کروڑ روپے کی زائد رقم بھی واپس کردی گئی ہے۔'

انھوں نے بتایا کہ، 'کورونا وبائی امراض کی وجہ سے حج 2020 کی منسوخی کے بعد 2100 کروڑ روپئے بغیر کسی کٹوتی کے ، ایک لاکھ 23000 افراد کو واپس کردیئے گئے ہیں۔ سعودی عرب حکومت نے حج 2018-19کے دوران نقل و حمل کے سلسلے میں تقریباً 100 کروڑ روپے کی واپسی کردی ہے۔'

دیکھیں ویڈیو

مختار عباس نقوی نے مزید بتایا کہ، ' حج 2021 کی تیاری شروع ہوئی ہے اور ہم نے اس کے بارے میں غیر رسمی جائزہ اجلاس لیا۔ ہم نے تبادلہ خیال کیا کہ حج کو 2021 کو وبائی امراض کے درمیان کیسے کیا جائے گا۔ نیز اس سلسلے میں ہم نے سعودی عرب سے بھی بات کی ہے۔'

مزید پڑھیں:

بہار میں پسماندگی کا منظر پیش کرتا یہ گاؤں۔۔۔۔۔

انھوں نے وضاحت کی کہ اس سال کتنے پی پی ایل کی توثیق کی جائے گی یہ جو سعودی حکومت کی ہدایت نامے پر منحصر ہے جو ابھی آنا باقی ہے۔ مختار عباس نقوی نے بتایا کہ، 'حکومت مہاراشٹرا، حج ہاوس کے لیے نوی ممبئی کے کھارگر میں ایک زمین دینے پر متفق ہو گئی ہے اور جلد ہی کام اس کا کام شروع ہوجائے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.