ETV Bharat / state

مالیگاؤں: رمضان کے پیش نظر لاک ڈؤان میں نرمی برتنے کی اپیل

مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی نے اپنے حامیوں کے ساتھ ضلع کلکٹر سورج مانڈھرے سے ملاقات کی اور ان سے چھوٹے کاروبار کرنے والے کاروباریوں کو راحت دینے کا مطالبہ کیا۔

مالیگاؤں: رمضان کے پیش نظر لاک ڈؤان میں نرمی برتنے کی اپیل
مالیگاؤں: رمضان کے پیش نظر لاک ڈؤان میں نرمی برتنے کی اپیل
author img

By

Published : Apr 9, 2021, 10:14 PM IST

ریاست مہاراشٹر میں ایک بار پھر کورونا وبا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے سبب ریاستی حکومت نے 'بریک دی چین' کے تحت پاورلوم کارخانوں سمیت ضروری خدمات و ضروری اشیاء کی دکانوں کو راحت دیتے ہوئے منی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔

مالیگاؤں شہر کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ نے کہا کہ گذشتہ برس مارچ میں کورونا وباء کی وجہ سے ریاست اور شہر میں شدید لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس وقت مالیگاؤں کے شہریوں نے پولس انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے رمضان المبارک اور عید پر بھی لاک ڈاؤن کی سختی سے پاسداری کی تھی۔

انہوں نے کہا کہ امسال رمضان المبارک کا مقدس مہینہ 14 اپریل 2021 سے شروع ہورہا ہے۔ ایسے میں شہر میں منی لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے اور سخت شرائط نافذ کئے گئے ہیں، جس کے سبب مالیگاؤں کی ٹیکسٹائل انڈسٹری سے وابستہ پاورلوم مزدور طبقہ اور روز کمانے والے مزدور پریشانی کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں ایک مسلم اکثریتی شہر ہے اور یہاں آئندہ مقدس ماہ رمضان اور عید الفطر منانا ہے اور ہمیں عید اور رمضان منانے سے محروم نہیں رہنا ہے۔ لہذا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ مالیگاؤں شہر میں تمام اقسام کی مارکیٹ اور دکانوں محصول اور پولیس انتظامیہ کورونا شرائط کے ساتھ جاری رکھنے کی اجازت دیں۔

سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ سماجی فاصلہ، ماسک پہننے کی شرط، بہت زیادہ ہجوم نہ لگانے اور سینیٹیائیزر کا استعمال کرنے کی پابندی کے ساتھ اجازت دی جائے۔ کپڑے کی دکانوں، جوتے چپل کے بازار اور دیگر کاروباری مالکان کو اپنا کاروبار جاری رکھنے کے لئے بھی مشروط اجازت دی جائے۔

آصف شیخ نے مزید مطالبہ کیا کہ انتظامیہ کو شہر کی تمام مساجد کے معتمدین پر اعتماد کرنا چاہئے اور نماز ادا کرنے کی اجازت دینی چاہئے، عوام بھی سماجی فاصلہ رکھیں،‌‌ ساتھ ہی سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ پولیس انتظامیہ کو چاہئے کہ تمام مساجد کے ٹرسٹیان اور چھوٹے چھوٹے کاروبار کرنے والے افراد و دکانوں کے مالکان کو اعتماد میں لیں اور انہیں کورونا شرائط کی پاسداری کے ساتھ اجازت دی جائے تاکہ مالیگاؤں شہر کی عوام رمضان المبارک اور عید الفطر کا اہتمام کر سکیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.