ETV Bharat / state

World Anti-Drug Day: ممبئی میں اینٹی نارکوٹک سیل کی بیداری مہم - World Anti-Drug Day

ریاست مہارشٹر کے دارالحکومت ممبئی میں آج عالمی یوم نشہ مخالف کے پیش نظر پولیس عہدیداروں کی جانب سے لوگوں کو بالخصوں نوجوانوں کو نشہ سے ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے ایک بیداروی مہم نکالی گئی۔

اینٹی نارکوٹک سیل کی بیداری مہم
اینٹی نارکوٹک سیل کی بیداری مہم
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 5:52 PM IST

گذشتہ کئی سالوں سے یہ دیکھنے میں آرہا ہے کہ ممبئی کے مسلم اکثریتی علاقے نشے کی زد میں ہیں ۔ کیونکہ محکمہ اینٹی نارکوٹک سیل کو کارروائیوں سے واضح ہو چکا ہے۔

اینٹی نارکوٹک سیل کی بیداری مہم

اسی لئے آج عالمی یوم نشہ مخالف کے موقع پر ممبئی اینٹی نارکوٹک سیل کے افسران نے بیداری مہم شروع کی۔ جس میں محکمہ کے تمام افسران کی موجود تھے۔ اس کارواں میں نشہ سے بیداری کے لیے افسران نے پہلی بار اردو میں پرچے شائع کئے۔ اور ممبئی کے آزاد میدان سے اس بیداری مہم کا آغاز کیا گیا ۔

محکمہ کے انچارج ڈی سی پی دتا نالاوڈ ے کے ساتھ مقامی سرکردہ شخصیات کی موجودگی میں غبارے ہوا میں چھوڑے گئے ۔اس کے بعد اس کارواں میں شامل افسران بائیک اور پولیس کو کار لے کر روانہ ہوے ۔

کارواں پہلے ممبئی کرافوڈ مارکیٹ جامع مسجد ہوتے ہوئے محمد علی روڈ، بھنڈی بازار ،عبدالرحمن اسٹریٹ، پایدھونی حمیدیہ مسجدہوتے ہوئے ڈونگری پہنچا۔

جس علاقے سے یہ خصوصی کارواں گذرتا ان علاقوں میں مقامی پولیس تھانے کے جوان پہلے سے تعیینات کیے گئے تھے۔ تاکہ کارواں ٹرافک کی نذر نہ ہو جائے۔

گاڑیوں پر بیٹھے پولیس جوان اپنے ہاتھوں میں لئے پرچے پمفلیٹ تقسیم کرتے نظر آئے ۔یہی نہیں بلکہ پولیس اہلکار عوام سے نشه سے بچنے کی اپیل بھی کر رہے تھے۔۔

ڈونگری علاقے میں ڈونگری کی خواتین سینیئر پولیس انسپکٹر شبانہ شیخ کی موجود تھیں ۔ یہ کارواں گول دیول،پلے ہاؤس ہوتے ہوۓ ناگپاڑہ پہنچا ۔
اس کارواں کا مقصد یہی تھا کی جوعلاقے نشے کے زد میں آچکے ہیں ان علاقوں کو باہر نکلنا ہوگا ۔اور اسکے لیے عوامی کے تعاون کو سخت ضرورت ہے۔

کیونکہ نشہ صرف ایک گھر ہی نہیں بلکہ معاشرہ اور نسلیں بھی تباہ کردیاتا ہے ۔

حالانکہ ڈی سی پی دتا نالاوڑے کا کہنا ہے کہ ہم نا اُمید نہیں ہیں ۔کیونکہ انہیں امید ہے کہ ایک دن آئے گا جب معاشرہ پوری طرح سے نشے سے آزاد ہوگا ۔

مزید پڑھیں :امروہہ میں نشہ مخالف ریلی

در اصل یہ علاقے میں غربت افلاس کا شکارہے ۔

منشیات فروشوں کے لئے یہ کسی ہتھیار سے کم نہیں ہے۔ جس کا انہوں نے بروقت استعمال کیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.