موصول اطلاع کے مطابق گھریلو تنازعہ کے چلتے 36 سالہ شکایت گزار نے اس کے رشتے دار کے خلاف پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں دفعہ 498 ، 323 ، 504 ، 506 کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔
اس مقدمہ کی چارج شیٹ مقامی عدالت میں داخل کرنے کے لئے ملزم پولیس کانسٹیبل نائک سونونے نے شکایت گزار سے 23 اپریل 2021 کو 1 ہزار روپے کی رشوت طلب کی تھی۔
جس کے بعد شکایت گزار نے 24 اپریل 2021 کو اس کی شکایت ناسک اینٹی کرپشن بیورو میں کی۔ شکایت ملتے ہی ناسک اینٹی کرپشن بیورو کے ایس پی سنیل کڑاسنے، ایڈیشنل ایس پی نیلیش سونونے، ڈی واے ایس پی وجے جادھو کی رہنمائی میں ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔
جس کے بعد یہ ٹیم گزشتہ روز مالیگاؤں پہنچی اور پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے پولیس کانسٹیبل نائک سونونے کو ایک ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے بدعنوانی مخالف قائدہ قلم کے تحت مقدمہ درج کیا ہے، ممکن ہے آج ملزم پولیس نائک سونونے کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مالیگاؤں: رضوان بیٹری والا نے کلکتہ بجلی کمپنی سے نمائندگی کی