ETV Bharat / state

Aurangabad Name عدالت کے حکم کی خلاف ورزی کرنا سنگین جرم: اورنگ آباد تبدیلی نام مخالف کمیٹی - politics on name change

ریاست مہاراشٹر میں ایس ٹی کارپوریشن اورنگ آباد کی جگہ ایس ٹی بسوں پر سنبھاجی نگر نام کا استعمال کر رہی ہے جو بامبے ہائی کورٹ کے حکم سراسر خلاف ورزی ہے۔ Aurangabad Name

اورنگ آباد تبدیلی نام مخالف کمیٹی
اورنگ آباد تبدیلی نام مخالف کمیٹی
author img

By

Published : Jul 29, 2023, 10:23 AM IST

اورنگ آباد: اورنگ آباد شہر تعلقہ وضلع ڈویژن تبدیلی نام مخالف کمیٹی کی جانب سے اورنگ آباد ضلع و ڈویژن کے لیے اورنگ آباد کا نام قائم رکھنے، دوسرے نام کا استعمال بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ اسی معاملہ میں کلکٹر نے 30 جون کو بھی ضلع کلکٹر نے حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کے باوجود ایس ٹی کارپوریشن اورنگ آباد کی جگہ ایس ٹی بسوں پر دوسرے نام کا استعمال کر رہی ہے، جو کہ بابمبے ہائی کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی ہے۔ بامبے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ورزی کرنا ایک سنگین جرم ہے، بامبے ہائی کورٹ کے حکم کو نہ ماننے کی صورت میں ایس ٹی کارپوریشن کے خلاف فوجداری اور دیوانی مقدمہ دائر کیا جاسکتا ہے۔

اس ضمن میں ایس ٹی کارپوریشن کے ڈویژن کنٹرولر کو مطالباتی محضر سونیا گیا جس میں بتایا گیا کہ اورنگ آباد ضلع و ڈویژن کا نام سنبھاجی نگر کرنے کے متعلق آج تک حکومت کا کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے اس کے باوجود ایس ٹی کارپوریشن آفس جو کہ اورنگ آباد ضلع کا ڈویژنل آفس ہے، یہاں بغیر کسی سرکاری حکم کے اورنگ آباد ضلع کے لیے سنبھاجی نگر کا نام استعمال کیا جارہا ہے، اس تعلق سے بامبے بائی کورٹ نے داخل کردہ پیٹیشن پر غور کرنے کے بعد صاف طور پر حکم دیا ہے کہ اورنگ آباد ضلع کا نام تبدیل نہ کیا جائے اور کسی دوسرے نام کا استعمال بند کریں۔

اس تعلق سے 8 مئی 2023 کو ضلع کلکٹر آفس کی جانب سے محکمہ کو لیٹر جاری کیا گیا تھا، جس میں تاریخی شہر اورنگ آباد کی جگہ دوسرا نام استعمال کرنے پر کلکٹر نے پابندی عائد کی تھی۔ اسی معاملہ میں کلکٹر نے 30 جون کو بھی ضلع کلکٹر نے حکم نامہ جاری کیا تھا، جس کے باوجود ایس ٹی کارپوریشن اور نگ آباد کی جگہ ایس ٹی بسوں پر دوسرے نام کا استعمال کر رہی ہے ، جو کہ بابمبے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: اورنگ آباد نام تبدیلی معاملہ، سماعت کے وقت چیف جسٹس سرکاری دورے پر روانہ

ضلع کلکٹر آفس کی جانب سے محکمہ کو جاری کردہ لیٹر میں کہا گیا کہ ’’مقدمہ دائر کرنے سے قبل آپ کو نوٹس دینا ضروری تھا، آپ کو اس نوٹس کے ذریعہ آگاہ کیا جاتا ہے اورنگ آباد ضلع ڈویژن کے لیے دوسرے نام کا استعمال نہ کریں، جلد از جلد اس پر عمل آوری کر کے اس کی رپورٹ تبدیل نام مخالف کمیٹی کے آفس پر روانہ کریں، ورنہ عدالت کے حکم کے خلاف ورزی کرنے پر قانونی کاروائی کی جائیں گی، جس کی ذمہ داری ایس ٹی کارپوریشن پر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.