ETV Bharat / state

مہنگائی کے سبب غریبوں کے سامنے روزی روٹی کا مزید مسئلہ: آصف صدیقی

آصف صدیقی نے کہا کہ روز بروز پٹرول، ڈیزل و پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب عام کھانے پینے کی اشیاء یہاں تک کہ سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

Another problem of livelihood for the poor due to inflation: Asif Siddiqui
مہنگائی کے سبب غریبوں کے سامنے روزی روٹی کا مزید مسئلہ: آصف صدیقی
author img

By

Published : Mar 2, 2021, 2:44 PM IST

ملک میں جب سرمائے داروں کے مفاد کے لیے حکومت کوشاں رہے گی تو ایسے حالات میں مہنگائی و بے روزگاری میں اضافہ لازمی ہے۔ آج حالات یہ ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید اضافے کے سبب کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں، جس کے سبب عام شخص خصوصی طور سے وہ غریب شخص جو روز سو دو سو روپیہ کما کر اپنے گھر کا خرچ چلاتا ہے اس کے سامنے روزی روٹی کا مزید مسئلہ ہے۔

مہاراشٹر سماج وادی پارٹی کے نائب صدر و سینئر لیڈر آصف نظام الدین صدیقی نے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا۔

آصف صدیقی نے کہا کہ روز بروز پٹرول، ڈیزل و پکوان گیس کی قیمتوں میں اضافے کے سبب عام کھانے پینے کی اشیاء یہاں تک کہ سبزیوں کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ غریبوں کی پہنچ سے پیاز تو دور ہو ہی چکی ہے۔ سرسوں وغیرہ کے تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافے سے عام عوام اس سے متاثر ہے۔ مہنگائی میں کوئی کمی آنے کے بجائے ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں شدت و حدت پیدا ہو رہی ہے۔

آصف صدیقی نے کہا کہ مہنگائی نے منافع خوری و ذخیرہ اندوزی میں اضافہ کیا ہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ عام شخص کو آج سب سے بڑا مسئلہ گیس، تیل، ساگ سبزی، دال و چاول وغیرہ خوردنی اشیاء کا ہے۔ یومیہ کما کر گزر بسر کرنے والے مزدوروں کے پاس کام نہیں ہے۔ تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کی کثیر تعداد روزگار کی تلاش میں در در بھٹکنے پر مجبور ہے۔ حکومت عوام کو درپیش روز مرہ زندگی کے مختلف مسائل کا حل تلاش کرنے سے قاصر نظر آرہی ہے۔

آصف صدیقی نے کہا کہ بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے وہ عام عوام کے مفاد کے برعکس صرف سرمائے داروں کے مفاد کیلئے کوشاں ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمت مستحکم ہونے کے باوجود مسلسل قیمتوں میں اضافہ یہی اشارہ کرتا ہے کہ حکومت کو تیل کمپنیوں کے مفاد کی زیادہ فکر ہے۔ انہوں نے حکومت سے ٹیکس کو گھٹا کر مہنگائی پر کنٹرول کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ عام لوگوں کو راحت مل سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.