ETV Bharat / state

مالیگاؤں کارپوریشن میں سالانہ بجٹ منظور

مالیگاؤں کارپوریشن مہاسبھا نے آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں بغیر کسی بحث و مباحثہ کے سالانہ بجٹ منظور کر لیا ہے۔

malegaon
میونسپل کارپوریشن کی آج کی آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت میئر طاہر شیخ نے کی
author img

By

Published : Mar 31, 2021, 12:14 PM IST

ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن کی آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت میئر طاہرہ شیخ نے کی۔

مہاراشٹر کے مسلم اکثریتی شہر مالیگاؤں میں میونسپل کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ میں سالانہ عام بجٹ بغیر بحث و مباحثہ کے ووٹنگ کے ذریعے منظور کیا گیا۔واضح رہے کہ برسر اقتدار انتظامیہ نے ووٹنگ کے ذریعے میئر کو بجٹ کی منظوری میں ترمیم و تبدیلی کا اختیار دیتے ہوئے منظور کر لیا۔

مالیگاؤں کارپوریشن میں سالانہ بجٹ منظور

اس تعلق سے ہاؤس رہنما انصاری اسلم کی تحویز کے حق میں 48 ووٹ ملے اور متحدہ محاذ کے کارپوریٹر محمد مستقیم کی ضمنی تجویز پر بحث و مباحثہ کرنے کے لیے آج کی میٹنگ کچھ دنوں کے لیے ملتوی کی گئی اور اس کے حق میں 18 ووٹ ہی ملے۔

بعد ازاں مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر ڈاکٹر خالد پرویز اور کارپوریٹر عبدالماجد یونس عیسیٰ نے سخت تنقید کرتے ہوئے بتایا کہ ان کو بجٹ کی کاپی نہیں دی گئی ہے تو بحث و مباحثہ کیسے کیا جاسکتا ہے۔

سابق میئر شیخ رشید نے اس میٹنگ کو گھنٹہ کے لیے ملتوی کرنے کی تجویز پیش کی۔

مالیگاؤں کارپوریشن مہاسبھا نےآن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں بغیر کسی بحث و مباحثہ کے سالانہ بجٹ منظور کرلیا گیا ہے

اطلاع کے مطابق اس پر متحدہ محاذ کی جانب سے کارپوریٹر مستقیم نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

اس میٹنگ کے اختتام کے بعد میئر طاہرہ شیخ نے بتایا کہ آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ میں 2021/22 کے سالانہ عام بجٹ کو منظوری دینے کے ساتھ ساتھ شہر میں ڈیولپمنٹ کے کاموں کو انجام دینے کا کام کیا گیا ہے اور اس بجٹ میں میئر کو ترمیم و تبدیلی کے اختیار دیتے ہوئے منظور کیا گیا ہے۔

اس تعلق سے کارپوریٹر محمد مستقیم نے برسر اقتدار پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ چار برس سے کانگریس پارٹی اور شیوسینا من مانی کرتے ہوئے بجٹ کو منظور کراتے آئی ہے۔

میونسپل کارپوریشن کی آج کی آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت میئر طاہر شیخ نے کی
میونسپل کارپوریشن کی آج کی آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ منعقد ہوئی جس کی صدارت میئر طاہر شیخ نے کی

انہوں نے کہا کہ بجٹ بک ساڑھے چار بجے دی گئی اور کہا گیا کہ ایک گھنٹہ کے بعد بجٹ پر بحث کرنا ہے۔ اس پر متحدہ محاذ کی جانب ضمنی تجویز دی گئی کہ بحث و مباحثہ کرنے کے لیے میٹنگ کچھ دنوں کے لیے ملتوی کردی جائے لیکن سابق میئر شیخ رشید نے ایک گھنٹہ کی بات کو کاٹتے ہوئے میئر کو بجٹ کی منظوری میں ترمیم و تبدیلی کا اختیار دیتے ہوئے منظور کردیا۔

اس سلسلے میں مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر ڈاکٹر خالد پرویز نے بتایا کہ بجٹ میٹنگ کا نام سنتے ہی ذہن میں آتا ہے کہ بحث و مباحثہ اور سب کی باتوں کو سننے کے بعد کوئی فیصلہ اور بجٹ منظور کیا جاتا ہے لیکن آج کی میٹنگ میں جمہوریت کا غلط استعمال کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ میٹنگ برسر اقتدار اور کانگریس پارٹی، شیوسینا اور بی جے پی نے 10 منٹ میں بجٹ کو منظور کرلیا اور بجٹ پیش ہونے سے پہلے ہی برسر اقتدار گروپ کے کارپوریٹرز کے ہاتھوں میں بجٹ بک موجود تھی جو کارپوریشن کے پروٹوکول کے خلاف ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.