ETV Bharat / state

اغوا کی کوشش کرنے والے شخص کا پتہ بتانے پر10 ہزار دینےکا اعلان - مہاراشٹر کی خبریں

مہاراشٹر کے مالیگاؤں میں پوارواڑی پولیس اسٹیشن کےحدود میں گزشتہ روز ایک بچی کو مٹھائی کا لالچ دے کر اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔

اغوا کی کوشش کرنے والے شخص کا پتہ بتانے پر10 ہزار دینےکا اعلان

author img

By

Published : Jun 7, 2021, 11:57 AM IST

مالیگاؤں میں بچوں کی گمشدگی کیلئے کام کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم کے مطابق رواں برس شہر میں بچوں کے گمشدہ ہونے کے واقعات میں تیزی سے اضافے ہوا ہے۔ جس کی روک تھام کے لیے پولیس انتظامیہ اس معاملے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کررہی ہے۔

گزشتہ روز پوارواڑی پولیس اسٹیشن کی حدود میں ایک بچی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اس تعلق سے اس بچی کے والد نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم نوجوان کے خلاف شکایت درج کروائی کہ مذکورہ تاریخ کو ایک نامعلوم نوجوان نے ان کی بچی کو گھر کے پاس سے شیرینی کا لالچ دے کر اغواء کرنے کی کوشش کی ہے۔ اور اس بات کی خبر ان کو اطراف کے کارخانہ میں لگے سی سی ٹی وی کیمرے کے ذریعے حاصل ہوئی ہے۔جس میں صاف طور پر نظر آرہا کہ ایک نوجوان مٹھائی کا لالچ دے کر بچی کو اپنے ساتھ لے جانے کی کوشش کررہا ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے نامعلوم ملزم کے خلاف دفعہ 363 کے تحت اغواء کا مقدمہ درج کر کے تلاشی مہم شروع کردی ہے۔

اس نامعلوم نوجوان کا کوئی سراغ نہ ملنے پر پوارواڑی پولیس نے اس ملزم کا پتہ بتانے والوں کو یا اس کے متعلق معلومات دینے والوں کو 10 ہزار روپیہ نقد رقم دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس تعلق سے پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے انچارج پی آئی وسنت بھوئے شہریان سے اپیل کی کہ اگر کسی شہری کو یہ نوجوان نظر آئے یا اس کے تعلق سے کسی طرح کی معلومات ملے تو فوراً دیے گئے نمبرات پر رابطے کریں۔اور معلومات دینے والے کا نام خفیہ رکھا جائے گا۔

پی آئی وسنت بھوئے : 9011109444

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.