ETV Bharat / state

ریلوے پٹریوں پر ہلاک مزدوروں کے ورثا کو فی کس ایک لاکھ روپے کی امداد کا مطالبہ

امبیڈکر نیشنل کانگریس نے ریاست مہاراشٹر کے شہر اورنگ آباد میں ٹرین کی پٹریوں پر ہلاک ہوئے مزدوروں کے ورثا کے لیے فی کس ایک لاکھ روپے کی امداد کا اعلان کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

announcement of Rs. 100,000 each to the heirs of the slain workers on the railway tracks in aurangabad maharashtra
ریلوے پٹریوں پر ہلاک مزدوروں کے ورثا کو فی کس ایک لاکھ روپے کی امداد کا اعلان
author img

By

Published : May 15, 2020, 8:09 PM IST

امبیڈکر نیشنل کانگریس پارٹی کے قومی صدر نواب محمد کاظم علی خان نے یہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ غریب مزدور کوئی سہولت نہ ہونے کے سبب ریلوے پٹریوں پر سے چلتے ہوئے اپنے آبائی مقامات کو جا رہے تھے ‘یہی ان کا راستہ تھا اور یہی ان کا رین بسیرا بھی۔ بد قسمتی سے یہ لوگ ایک مال گاڑی کی زد میں آگئے اور مقام حادثہ پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ان کی ہدایت پر صدر اورنگ آباد مسٹر معین الدین انعامدار نے ضلع کلکٹر اور سپرنٹنڈنٹ پولیس اورنگ آباد کو ایک مکتوب لکھ کر ان مزدوروں کی ہلاکت کے واقعہ کی ایف آئی آر اور پنچنامہ کی نقل طلب کی ہے تاکہ اس کی بنیاد پر ا ن کے ورثا کے نام پر ایک ایک لاکھ روپے کی رقم بینک میں فکسڈ ڈپازٹ کروائی جاسکے۔

انہوں نے کہا کہ غریب مزدوروں کی اس طرح موت ایک سانحہ ہے اور اس کے لیے مرکزی حکومت ذمہ دار ہے ‘کیونکہ اس کی ناقص پلاننگ سے اس قسم کی اموات ہو رہی ہیں‘۔

لوگ سڑکوں پر سیکڑوں ہزاروں کلو میٹر کا سفر پیدل طئے کر رہے ہیں اور ان کو کسی قسم کی سہولت نہیں ہے۔ انہوں نے مرکزی اور ریاستی حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ مائیگرنٹ ورکرز کے علاوہ دوسرے غریبوں کی مدد کے لیے بلا لحاظ مذہب و ملت وسیع پیمانہ پر اقدامات کیے جائیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.