ETV Bharat / state

Anjuman Islam In Mumbai انجمن اسلام ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ قومی سرمایہ ہے، ڈاکٹر ظہیر قاضی - انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی

انجمن اسلام کے دیڑھ سوسال مکمل ہونے پر بامبے اسٹاک ایکسچینج میں افتتاحی اجلاس کے موقعہ پرای ایس جی سرمایہ کاری کے ذریعے پائیدار ترقی میں مالیاتی منڈیوں کے کردار پر بین الاقوامی مالیاتی کانکلیومیں ملکی اور بین الاقوامی سطح کے مقررین نےاظہار خیال کیا۔

انجمن اسلام ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ قومی سرمایہ ہے: ڈاکٹر ظہیر قاضی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 9, 2023, 7:26 PM IST

انجمن اسلام ایک تعلیمی ادارہ نہیں بلکہ قومی سرمایہ ہے: ڈاکٹر ظہیر قاضی

ممبئی:مہاراشٹر اسمبلی کے اسپیکر راہل نارویکر نے انجمن اسلام کے دیڑھ سوسال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہاکہ ایک تاریخی درسگاہ کی ترقی و فروغ کے لیے وہ ہرممکن تعاون کریں گے۔جوکہ۔ہمارا قومی سرمایہ ہے۔

اسپیکرنارویکر نے یقین دلایا کہ ان کی اور حکومت مہاراشٹر کی جانب سے کب بھی انجمن اسلام کو۔غرض ہوگی ہرممکن مدد کی جائے گی اور اس کی ترقی و فروغ میں بھی تعاون کیا جائے گا۔ یہ تاریخی تعلیمی ادارہ اتفاق سے جنوبی ممبئی میں ان۔کے اسمبلی حلقہ میں واقع ہے اور یہ ادارہ تاریخی اور یادگار عمارتوں میں سے ایک ہے۔

نارویکر نے مزید کہاکہ انجمن اسلام نے ہمیشہ معاشرے کے دبے کچلے طبقے کی مدد کی ہے اور ایک۔لاکھ سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں ،جہاں سے فارغ ہونے والوں میں متعدد بچے انجمن اسلام سے تعلق رکھتے پیں۔اور ملک وملت کی ترقی کے لیے ہم تن گوش پیں۔انجمن کے منتظمین اور عہدیداران معاشرے کی۔بہتری اور ترقی کے لیے سرگرداں ہیں۔

ابتداء میں انجمن اسلام کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی کی قیادت میں ملکی اور بین الاقومی مہمانوں نے شمع روشن کی اور شئیر بازار کا ہتھوڑے سے گھنٹا بجا کر یکروزہ کانکلیو اور دیڑھ سوسالہ جشن کا آغاز کیا۔

ڈاکٹر ظہیر قاضی نےمہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے انجمن اسلام۔کی تاریخ پیش کی اور مہمانوں کو انجمن اسلام کی تاریخ سے متعارف کروایا اور کہاکہ تعلیمی میدان میں۔ پرچم بلند کرنے کے ساتھ ساتھ انجمن نے جنگ آزادی میں بھی اہم رول ادا کیا ہے،بانی صدر بدرالدین طیب جی برٹش انڈیا کے بمبئی ہائی کورٹ میں پہلے جج اور ایک عرصہ تک کارگزار چیف جسٹس بھی رہے۔اور آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے صدر بھی رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کیپٹل مارکیٹ، مالیاتی منڈیوں اور پائیدار مالیات کے میدان میں تازہ ترین رجحانات اور پیشرفت کے بارے میں قیمتی نقطہ نظر پیش کرتے ہوئے کہاکہ ای ایس جی اور پائیداری کی درجہ بندی اسکورز (درجہ بندی) پائیداری اور ای ایس جی دونوں پر کسی ملک کی کارکردگی کی نشاندہی کرتے ہیں۔

اس موقع پر پریزنٹیشنز اور پینل مباحثوں پر مشتمل رہا۔ اعلی درجے کی بین الاقوامی یونیورسٹیوں کے ممتاز مقررین اور ہندوستانی مالیاتی صنعت کے نامور مقررین کو اپنی مہارت کا اشتراک کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے، جوای ایس جی سرمایہ کاری اور مالیاتی طریقوں اور ای ایس جی کے ضوابط کو ہم آہنگ کرنے کی اہمیت کے بارے میں بصیرت فراہم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:Waqf Properties وقف کی 185 املاک وقف ہونے کے شواہد موجود لیکن وقف رکن کو منظور نہیں، سید رضوان

پہلے سیشن میں پروفیسر ڈاکٹر ایس پی کوٹھاری گورڈن وائی بلارڈ پروفیسر برائے اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس،ایم آئی ٹی سلوان اسکول آف مینجمنٹ، میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، بوسٹن، امریکہ کے ساتھ پروفیسر ڈاکٹر جہانگیر سلطان گبنز بینٹلی یونیورسٹی میں فنانس کے ریسرچ پروفیسر اور ہیوگے سینٹر فار فنانشل سروسز، میساچوسٹس، امریکہ کے بانی ڈائریکٹر۔پروفیسر ڈاکٹرڈریک زیٹزسیکے ‏ یونیورسٹی آف لکسمبرگ میں مالیاتی قانون کے پروفیسر اور مالیاتی قانون اور جامع مالیات میں ‏ADA چیئر، لکسمبرگ۔نے ان لائن۔اپنے خیالات پیش کیے،جبکہ سندرارمن راما مورتی، منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، بی ایس ای لمیٹڈنے بھی خیالات کا اظہار کیا ۔انجمن اسلام کے نائب صدور مشتاق انتولے،ڈاکٹر عبداللہ شیخ،رضیہ سلطانہ احمد،جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ عقیل حفیظ ،جوائنٹ سکریٹری شعیب جمخانہ والا،خازن معیز میاں جی والااور تقریب کے سرپرست نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.