ممبئی:انجمن اسلام کا شمار ملک کے سب سے بڑے تعلیمی اداروں میں ہوتا ہے اس ادارے کو ڈیڑھ سو برس قبل شروع کیا گیا تھا۔ انجمن اسلام کے صدر ظہیر قاضی سے بات چیت کے دوران انہونے بتایا کہ انجمن کے ڈیڑھ سو برس کل سے شروع ہونے جارہے ہیں۔جس کو لیکر صرف ہم ہی نہیں انجمن اسلام سے وابستہ ہر شخص ہر فرد خوش ہے اس شروع ہونے والے برس میں ہم متعدد پروگرام اور انجمن کی خدمات کو لیکر ملک بیرون ممالک میں لوگوں کو بیدار کرنے کہ کام کرینگے۔
ڈاکٹر ظہیر قاضی نے کہا کی انجمن اسلام کی شاخیں صرف ممبئی ہی نہیں بلکہ بیرون ممالک میں بھی قائم ہو چکی ہیں یہ انجمن کی بڑی کامیابیوں میں سے ایک ہے۔ہماری اس مہم میں دو لاکھ سے زائد ایسے طلبہ ہم سے منسلک ہونگے جو انجمن سے تعلیم حاصل کر چکے ہیں اورملک بیرون ممالک میں وہ لوگ اپنی کامیابی کے علم لہرا رہے ہیں۔
ظہیر قاضی نے مزید کہا کہ ہماری کوشش یہ ہے کہ جب ہم بڑے پیمانے پر پروگرام منعقد کرینگے تو اس دوران ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر جمہوریہ کو دعوت دی جائیگی کیونکہ انجمن کی یہ روایت رہی ہے کہ کسی بھی خاص موقع پر ملک بیرون ممالک میں موجود با اثر شخصیات کو مدعو کیا جاتا ہے۔واضح رہے اس سے پہلے شاہ فیصل کو یہاں بطور مہمان خصوصی مدعو کیا گیا تھا۔