ETV Bharat / state

ممبئی: انجمن اسلام کے صدر کی کووڈ ویکسین لگانے کی اپیل - etv bharat urdu

انجمن اسلام جیسے بڑے تعلیمی ادارے کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے بھی عوام سے اپیل کی ہے کہ کوئی بھی اس موقع کو نہ گنوائے اور فوری طور پر اگر اس کے لیے لازمی ہے تو ویکسین لگانے میں تاخیر نہ کریں۔

کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ویکسین لینے کی انجمن اسلام صدر کی اپیل،احتیاط برتنا لازمیطططططططططططططططططططططط
کورونا وائرس سے بچنے کیلئے ویکسین لینے کی انجمن اسلام صدر کی اپیل،احتیاط برتنا لازمی
author img

By

Published : Apr 15, 2021, 10:29 PM IST

مہاراشٹر ہی نہیں بلکہ ملج کی بیشتر ریاستوں میں تیزی سے کورونا وباء کے پھیلنے سے صورتحال نے سنگین رخ اختیار کرلیا ہے،اس درمیان کووڈ19 سے بچنے کے لیے ویکسین لینے کی مہم بھی تیز تر ہوچکی ہے۔

اس انجمن اسلام جیسے بڑے تعلیمی ادارے کے صدر ڈاکٹر ظہیر قاضی نے بھی عوام سے اور خصوصی طور پر ڈبلیو ایچ او کے زیر اہتمام تیار کردہ ایک ویڈیو سے اپیل کی ہے کہ کوئی اس بہترین موقع کو نہ کھوئے اور فوری طور پر اگر اس کے لیے لازمی ہے تو ویکسین لگانے میں تاخیر نہ کی جائے۔

محکمہ عالمی صحت عامہ ڈبلیو ایچ او کے اس ویڈیو میں ڈاکٹر ظہیر قاضی نے واضح طور پر ان کے بیٹے بھی جو کہ ڈاکٹر ہیں، اس کا استعمال کیا ہے اور کسی کو بھی کوئی منفی اثر نہیں ہوا ہے۔ اس لیے ہر ایک فرد کو جس کو خوراک لینا لازمی ہو ،اسے چاہیئے کہ خوراک لے۔

انہوں نے کہا کہ ویکسین لینے کے بعد ماسک لگانا اور دوگز کا فاصلہ بھی رکھنا لازمی ہے ۔

اس لیے ان سبھی باتوں کا خیال رکھنا ہوگا۔ احتیاط کرنا انتہائی ضروری ہے۔ ویکسین لینے کے بعد کورونا کا اثر نہیں ہوگا۔ ایسا خیال غٖلط ہے بلکہ اس کے بعد بھی احتیاط لازمی ہے۔

یعنی ماسک لگانا، دوگز کا فاصلہ رکھیں، نوجوانوں کو خصوصی طور پر اس بات خیال رکھنا چاہیے کہ وہ باہر سے آئیں تو ہاتھ دھوئیں اور سینی ٹائزر کریں تاکہ ان کے ضیعف والدین اور دادا دادی وغیرہ پر اثر نہ ہو۔ اپنا اور اپنوں کا بھر پور خیال رکھیں۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.