انل کپور کو فلم انڈسٹری میں آئے ہوئے چار دہائی ہوچکے ہیں اور وہ آج بھی بطور اداکار بہت سرگرم ہیں اور پیشہ ورانہ سطح پر کافی مصروف ہیں۔ انہیں آج بھی ان کے لکس اور اسٹائل کی وجہ سے کافی ینگ سمجھا جاتا ہے۔
انل کپور نے کہا کہ حالانکہ وہ کئی برسوں سے انڈسٹری کا حصہ ہیں ، لیکن اپنے اندر چھپے ہوئے اداکار کے لئے پوری زندگی بھی کم ہے اور وہ خود کو سنیما کا طالب علم کہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سنیما کے
ساتھ ہی دیگر پلیٹ فارمس کا بھی حصہ بننا چاہتے ہیں۔