مہاراشٹر کے سابق وزیر داخلہ انیل دیشمکھ نے منی لانڈرنگ معاملے (money laundering case) میں کسی بھی قسم کی سخت کارروائی سے بچنے کے لئے سپریم کورٹ کا رخ کیا ہے۔
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (Enforcement Directorate-ED) نے پہلے ہی انہیں نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر کے روز پیش ہونے کو کہا تھا۔
ای ڈی نے اب تک انیل دیشمکھ کو تین نوٹس جاری کیے ہیں۔ ان سے کہا گیا ہے کہ وہ پیر کو ایجنسی کے جنوبی ممبئی میں واقع دفتر میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر اسمبلی اجلاس کا آغاز: زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق تجویز پیش ہونے کا امکان
ایڈووکیٹ اندرپال بی سنگھ نے میڈیا کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 72 سالہ انیل دیشمکھ نے پینل ایکشن سے تحفظ کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔