ممبئی:نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما دیشمکھ نے سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی جانب سے مبینہ بدعنوانی اور منی لانڈرنگ کے معاملات میں گزشتہ سال 2 نومبر کو گرفتاری کے بعد سے تقریباً 13 ماہ جیل میں گزارے ہیں۔Anil Deshmukh Get Bail From Bombay High Court
جسٹس ایم ایس کارنک، جنہوں نے 8 دسمبر کو اپنا حکم محفوظ رکھا تھا، نے یہ فیصلہ سنایا۔ انہوں نے مسٹر دیشمکھ کو 100,000 روپے کی ضمانتی رقم جمع کرنے اور حسب ضرورت تفتیش کاروں کے دفتر میں حاضر ہونے ہونے کی ہدایت دی۔
مزید پڑھیں:Umar Khalid Granted Interim Bail عمر خالد کو عدالت نے عبوری ضمانت دی
گزشتہ ماہ، عدالت نے انہیں ای ڈی کے منی لانڈرنگ کیس میں ضمانت دے دی تھی لیکن سی بی آئی کی خصوصی عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی تھی، جسے مسٹر دیشمکھ نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔Anil Deshmukh Get Bail From Bombay High Court
یواین آئی