ETV Bharat / state

تھانے: آنگن واڑی ملازمہ زیرِ حراست

کورونا کے دوران بچوں کو دی جانے والی غذا میں بدعنوانی کے الزام میں تھانے ضلع کونسل کی آنگن واڑی خاتون سپروائزر کو حراست میں لیا گیا ہے۔

Anganwadi worker arrested in thane in corruption case
تھانے: آنگن واڑی ملازمہ کو بدعنوانی کے معاملے میں حراست میں لیا
author img

By

Published : Sep 14, 2020, 6:38 PM IST

تھانے ضلع کونسل کی سرکاری ریلیز کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پرمحکمہ خواتین بہبود اور پولیس نے ہفتے کی رات چھاپہ مارا اور آنگن واڑی کے بچوں کو تقسیم کئے جانے والے ڈرائی فوڈ کو اپنے گھر لے جاتے ہوئے سپروائزر کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔ ریلیز میں بتایا گیاکہ ضبط شدہ اشیاء میں دال ، چنے ، تیل ، گندم ، چاول ، نمک ، ہلدی وغیرہ کے پیکٹ تھے ، جن کی قیمت 59،813 روپے لگائی گئی۔

پولیس نے بتایا کہ ملزمہ سپروائزر کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 409 اور 420 کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ادھر تھانے ڈسٹرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیرا لال سونووال نے بتایا کہ اس جرم میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا ، ’’میں نے انتظامی کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے ‘‘ ۔ اگر کسی نے کوئی غلط کام کیا ہے تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.