مہاراشٹر حکومت نے ایک نوٹیفکیشن جا ری کیا ہے جس میں سٹیٹ وقف بورڈ کا نیا مستقل سی ای او انیس شیخ کو بنایا ہے۔
واضح رہے کہ انیس شیخ محکمہ سیاحت میں ڈپٹی سکریٹری کے عہدے پر فائز تھے اور حال ہی میں وہ اپنے عہدے سے ریٹائر ہوئے تھے جبکہ مولانا آزاد فائنانس کارپوریشن کا اضافی چارج بھی ان کے پاس تھا۔
واضح رہے کہ انیس شیخ دو برس تک مہاراشٹر سٹیٹ وقف بورڈ کے ایڈیشنل سی ای او کے عہدے پر بھی اپنے فرائض انجام دے چکے ہیں۔
مہاراشٹر حکومت نے جاری نوٹیفکیشن میں تین برس کے لیے انیس شیخ کو ریاستی وقف بورڈ کی ذمہ داری سونپی ہے۔
ممبئی میں حال ہی میں منعقد ہوئی ایک میٹنگ میں ریاستی حکومت کو مستقل سی ای او عہدے کے لیے ناموں کی فہرست روانہ کی گئی تھی۔
بورڈ اراکین نے دو ناموں کی تجویز مستقل سی ای او کے لیے دی تھی۔ تاہم حکومت کی مہر انیس شیخ کے نام پر ثبت ہوگئی۔