ETV Bharat / state

امیتابھ بچن، دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے سرفراز ہوں گے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ یہ معلومات مرکزی وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹ کے ذریعے شیئر کی۔

امیتابھ بچن, دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے ہوں گے سرفراز
author img

By

Published : Sep 24, 2019, 8:45 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 9:17 PM IST

پرکاش جاوڈیکر نے ٹویٹ کر کہا کہ امیتابھ بچن نے دو نسلوں کو اپنی اداکاری اور فن سے نہ صرف متاثر کیا ہے بلکہ حوصلہ افزائی بھی کی ہے۔

مسٹر جاوڈیکر نے یہ بھی کہا کہ مسٹر بچن کو یہ اعزاز ملنے سے نہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک میں بھی ان کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

'داداصاحب پھالکے' ایوارڈ بالی ووڈ انڈسٹری کا سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ امیتابھ بچن ان چند اداکاروں میں سے ایک ہیں جن کی مضبوط اداکاری نے ان کے ناقدین کو بھی حیرت میں ڈال دیا۔ کام کرنے کے لئے ان کے جوش اور لگن نے آج انہیں اس مقام پر پہنچایا ہے کہ ہر کوئی اسے حاصل کرنا چاہتا ہے۔

امیتابھ بچن کئی دہائیوں سے بالی ووڈ پر راج کررہے ہیں۔ وہ فلموں کے ساتھ ساتھ ٹی وی انڈسٹری میں بھی سرگرم ہیں۔

امیتابھ بچن کو دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کے لیے چنے جانے پر وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹویٹ کے ذریعہ شیئر کیا کہ امیتابھ بچن نے کہا' 2 نسلوں کے لئے تفریح اور حوصلہ افزائی کرنے والے لیجنڈ امیتابھ بچن کو متفقہ طور پر داداصاحب پھالکے ایوارڈ کے لئے منتخب کیا گیا ہے۔ پورا ملک اور عالمی برادری خوش ہے۔ میرا انہیں دلی مبارک باد۔

امیتابھ بچن, دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے ہوں گے سرفراز
امیتابھ بچن, دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے ہوں گے سرفراز

آپ کو بتادیں کہ داداصاحب پھالکے ایوارڈ بھارتی سنیما میں تا عمر شراکت کے لئے حکومت ہند کی طرف سے دیا جانے والا سالانہ ایوارڈ ہے۔

اتر پردیش کے الہ آباد میں 11 اکتوبر 1942 کو پیدا ہوئے مسٹر بچن نے اپنے فلمی کریئر کی شروعات ’سات ہندوستانی‘سے کی تھی اور انہوں نے ’زنجیر‘،’ دیوار‘ اور’ شعلے‘ جیسی فلموں سے اینگری ینگ مین کے کردار سے لوگوں کے دلوں پر راج کرنا شروع کر دیا تھا ۔

امیتابھ بچن نے ’آنند‘، ’ملی‘، ’نمک حرام‘، ’ابھیمان‘ جیسی فلموں سے اپنی مخصوص شناخت بنائی اور اپنی صلاحیتوں سے سب کا دل جیت لیا۔ امیتابھ بچن کو بہترین اداکار کے طور پر چار بار نیشنل فلم ایوارڈ اور 15 بار فلم فیئر ایوارڈ مل چکا ہے۔ انہیں 1984 میں پدم شری، 2001 میں پدم بھوشن اور 2015 میں پدم وبھوش بھی دیا جا چکا ہے۔ اس کے علاوہ فرانس کے سب سے اعلی شہری اعزاز ’ليجن آف آنر‘ بھی مل چکا ہے۔

ہندی کے نامور شاعر ہری ونش بچن کے بیٹے امیتابھ بچن نے الہ آباد سے لوک سبھا کا الیکشن جیت کر ممبر پارلیمنٹ بھی بنے تھے لیکن بعد میں انہوں نے سیاست سے رٹائرمنٹ لے لیا تھا۔ گزشتہ چند برسوں سے ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ پروگرام سے ان کی مقبولیت ایک بار پھر چوٹی پر پہنچی۔ وہ80 اور 90 کی دہائی میں ہندی فلموں کے سب سے زیادہ مقبول اداکار رہے اور انہوں نے ’ڈان‘،’قسم وعدے‘، ’مقدر کا سکندر‘، ’اگنی پتھ‘، ’سلسلہ‘، ’امر اکبر انتھونی‘ جیسی متعددیادگار فلمیں دیں اور بعد میں ’بلیک‘، ’پيكو‘، ’پا ‘جیسی فلموں سے بھی ایک بار پھر اپنی اداکاری کے بام عروج پر پہنچ گئے۔

دادا صاحب پھالکے ایوارڈ کا آغاز 1969 میں ہوا تھا اور پہلا ایوارڈ نامور اداکارہ دیویکا رانی کو ملا تھا۔ گزشتہ سال یہ ایوارڈ سنہ 017 میں معروف اداکار ونود کھنہ کو ملا تھا۔ یہ ایوارڈ لتا منگیشکر، آشا بھونسلے، راج کپور، پرتھوی راج کپور، ششی کپور سمیت متعدد شخصیات کو مل چکا ہے۔

Intro:Body:

Jammu 1 

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 9:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.