ETV Bharat / state

Amin Patel مسلم اکثریتی علاقوں کی مخدوش عمارتوں کی مرمت کے لیے فنڈ مہیا کیا جائے - ریاست مہاراشٹر کے ممبئی

کانگرس رکن اسمبلی امین پٹیل نے مہاراشٹر اسمبلی میں جنوبی ممبئی کے کالبا دیوی علاقے میں مخدوش عمارتوں کی مرمت کو لیکر حکومت سے سوال کیا ہے۔ پٹیل نے کہا کہ مہاڈا کے پاس مرمت کے لیے فنڈ نہیں ہے اسلئے حکومت اُنہیں فنڈ مہیا کرے تاکہ مخدوش عمارتوں کی مرمت کی جاسکے ۔

مسلم اکثریتی علاقوں کی مخدوش عمارتوں کی مرمت کے لیے فنڈ مہیا کیا جائے

author img

By

Published : Jul 20, 2023, 6:25 PM IST

مسلم اکثریتی علاقوں کی مخدوش عمارتوں کی مرمت کے لیے فنڈ مہیا کیا جائے

ممبئی:ریاست مہاراشٹر کے ممبئی میں کانگریس کے رکن اسمبلی امین پٹیل نے کہاکہ ریاستی حکومت کو مسلم اکثریتی علاقوں پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ان علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو ترجحات میں شامل کرنی چاہئے۔ کانگرس رکن اسمبلی امین پٹیل نے اپنے علاقے کی ایک عمارت کہ ذکر کرتے ہوئے کہاکہ کل وہاں عمارت کا ایک حصہ بارش کی وجہ سے گر گیا۔

اس کی زد میں آکر ایک خاتون زخمی ہو گئی۔ اُنہیں جے جے ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔محلے میں اکثر و بیشتر اس طرح کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔اس کے لئے ہم کس کو ذ،ہ دار ٹھہرائیں۔ ای ٹی وی بھارت سے بات چیت کرتے ہوئے کانگریس کے رہنما پٹیل نے مزید کہا کہ عمارت کی مرمت کے نام مکینوں کو ممبئی سے دور بھیجا جاتا ہے کیونکہ انتظامیہ کے پاس شہر میں ٹرانزٹ کیمپ ہی نہیں ہے۔ اس کی وجہ سے بھی مقامی باشندوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Dr Wajahat Mirza وقف کی املاک کی سنوائی صرف وقف ٹریوبنل میں ہی ہوگی

ان کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں جانا گوار کرتے ہیں لیکن بلڈنگ خالی نہیں کرتے اس لئے حکومت شہر میں ایسا ٹرانزٹ کیمپ بنائے تاکہ مکین آسانی سے مرمت کے لیے بلڈنگ خالی کر سکیں۔ پٹیل نے کہا کہ مہاڈا کے پاس مرمت کے لیے فنڈ نہیں ہے۔ اس لئے حکومت اُنہیں فنڈ مہیا کرے تاکہ مخدوش عمارتوں کی مرمت کی جاسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.