دراصل وارڈ کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال میں گزشتہ بیس برسوں سے ایمبولنس پارکنگ کرنے کا نظام نہیں تھا جس کی وجہ سے ایمبولنس والوں کو پولیس والے اور گھاٹی ہسپتال کے افسران پریشان کرتے تھے۔
اس معاملہ کو لے کر ایمبولنس والوں نے شیوسینا کے ٹریفک شاکھا کے ضلع صدر عثمان پٹھان سے شکایت کی جس کے بعد عثمان پٹھان اور پارٹی کے اعلیٰ عہدیداران و سابق رکن پارلیمان چندر کانت کھیرے اور اورنگ آباد میونسپل کارپوریشن کے میئر نندکمار گوڑلے نے ہسپتال محکمہ سے بات چیت کی۔
بات چیت کے بعد ایمبولنس والوں کو پارکنگ کے لیے ایک جگہ دی گئی۔
پارکنگ کی جگہ کا افتتاح سابق رکن پارلیمان کے ہاتھوں عمل میں آیا۔
ایمبولنس والوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رکن پارلیمان اور میئر کی گل پوشی کی اور شکریہ ادا کیا۔
عثمان پٹھان کا کہنا ہے کہ 'جو بھی ہسپتال میں ایمبولنس پارکنگ کی پریشانی ہو رہی ہے وہاں پر ہسپتال انتظامیہ سے بات کر کے ایمبولنس پارکنگ کی جگہ طے کریں گے۔'
اب دیکھنے والی یہ بات ہوگی کہ 'پارکنگ کی جگہ' ایمبولنس چلانے والوں کے لیے کتنا کارگر ثابت ہوتی ہے۔