ایجنسی نے تھانے کے ایک فلیٹ میں بھی تلاشی لی، اس دوران سچن وزاے کے ایک قریبی ساتھی کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
افسران نے بتایا کہ این آئی اے کی ایک ٹیم سہ پہر ایک بجے کے قریب بابل ناتھ مندر کے قریب واقع سونی بلڈنگ کے ایک ہوٹل اور کلب میں پہنچی۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ہوٹل میں موجود لوگوں اور ملازمین سے احاطہ خالی کرنے کو کہا گیا۔
انہوں نے بتایا کہ چھاپہ ماری کے دوران این آئی اے نے کلب اور ہوٹل میں کچھ لوگوں سے پوچھ گچھ کی، ٹیم نے 3 گھنٹے کی جانچ کے بعد وہاں سے روانہ ہوئی، گاؤں دیوی تھانے کے کچھ افسران بھی وہاں موجود تھے، کیوں کہ یہ علاقہ اسی تھانے کے تحت آتا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ ایجنسی مکیش امبانی معاملے میں جانچ کے سلسلے میں ممبئی پولیس کے سابق افسر سچن وازے کو حال ہی میں بابل ناتھ علاقے میں لے کر آئی تھی۔ وہیں ٹیم نے تھانے ضلع کے میرا روڈ پر واقع ایک فلیٹ کی بھی تلاشی لی۔
ذرائع نے بتایا کہ اس فلیٹ میں ایک خاتون رہتی تھی اور قریب دو ہفتے سے فلیٹ بند تھا، انہوں نے بتایا کہ اس خاتون کو شام میں ایئر پورٹ سے حراست میں لیا گیا، خاتون سچن وازے کی قریبی ساتھی ہے۔
مکیش امبانی کے گھر کے پاس ایک ایس یو وی سے جیلیٹن کی چھڑیاں برآمد ہونے کے بعد سے سچن وازے اے این آئی کی جانچ کے گھیرے میں آئے تھے، وازے کو 13 مارچ کو گرفتار کیا گیا تھا، اے این آئی کے ذریعے گرفتار کیے جانے کے بعد سچن وازے کو معطل کردیا گیا تھا۔
این آئی اے نے بدھ کو دعوی کیا تھا کہ مکیش امبانی کے گھر کے پاس سے برآمد ہونے والی جیلیٹن کی چھڑیاں ممبئی پولیس کے معطل افسر سچن وازے نے خریدی تھی، اے این آئی نے اتوار کو ایک لیپ ٹاپ، ایک پرنٹر، دو ہارڈ ڈسک، دو گاڑیوں کی نمبر پلیٹ، دو ڈی وی آر اور سی پی یو غوطہ خوروں کی مدد سے میٹھی ندی سے برآمد کیا تھا۔
این آئی اے نے 25 فروری کو مکیش امبانی کے گھر کے باہر جیلیٹن کی چھڑیوں کے ساتھ ایس یو وی کھڑی کرنے اور صنعت کار منسکھ ہیرین کی موت کے معاملے میں وازے کی مبینہ کردار کی تحقیقات کررہی ہے، ہیرین کی لاش 5 مارچ کو تھانے کے ایک نالے میں ملی تھی۔