ETV Bharat / state

Preparation for Haj Pilgrims in Aurangabad اورنگ آباد سے جانے والے عازمین کیلئے حج کمیٹی کی تیاریاں مکمل

author img

By

Published : Jun 5, 2023, 2:38 PM IST

اورنگ آباد سے سات جون سے عازمین حج کی روانگی متوقع ہے۔ خدمت حجاج کمیٹی کی جانب سے پوری تیاریاں کرلی گئی ہیں۔ حج کمیٹی کی ذمہ داروں کا کہنا ہے کہ دو دن قبل اورنگ آباد کی جامع مسجد میں رپورٹنگ کرنے کے بعد عازمین حج کو پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات دیے جائیں گے۔

اورنگ آباد سے جانے والےعازمین کے لیے حج کمیٹی نے ساری تیاریاں مکمل

اورنگ آباد: ریاست مہاراشٹر کے ضلع اورنگ آباد سے سات جون کو چکل تھانہ انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اسپائس جیٹ طیاروں سے عازمین حج کی جدہ روانگی کا عمل شروع ہونے ولا ہے۔ ستائیس جون تک ہر روز ایک فلائٹ سے 158 عازمین حج کی روانگی عمل میں آئے گی۔ اورنگ آباد ایئر پورٹ پر حاجیوں کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

متعلقہ افسران اور خدمات حجاج کمیٹی اور نگ آباد کے ذمہ داروں کی مشترکہ میٹنگ میں ایئر پورٹ اتھاریٹی آفیسر، سی آئی ایس ایف آفیسر، اسپائس جیٹ ائر لائنس کے ذمہ دار کے علاوہ خدمات حجاج کمیٹی اور نگ آباد کے ذمہ دار شامل ہوئے۔ حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے اورنگ آباد امبر گیشن پوائنٹ سے جانے والے عازمین سے 88 ہزار روپے اضافی خرچ جمع کرایا جا رہا تھا جس کو لے کر کئی لوگوں نے احتجاج کیا لیکن حکومت نے احتجاج کرنے والوں کی ایک بھی نہیں سنی اور اضافی خرچ پر اڑے رہے۔ اس وجہ سے اورنگ آباد سے جانے والے نوے فیصد عازمین نے اپنی پوری رقم حج کمیٹی آف انڈیا میں جمع کروائی۔

اس سال 5 جون سے جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کی عمارت میں شروع ہونے والے حج کیمپ کی تیاریوں اور انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے جامع مسجد کے سعید ہال میں ایک میٹنگ خدمت حجاج کمیٹی کے صدر مولانا نسیم الدین مفتاحی کی زیر صدارت منعقد ہوئی۔ حج کمیٹی آف انڈیا اور مہاراشٹر اسٹیٹ حج کمیٹی کا اسٹاف اس کیمپ میں موجود رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: Maharashtra Waqf Board مہاراشٹر وقف بورڈ نے وقف املاک کے منتظمین کو نوٹس جاری کیا

عازمین حج کو روانگی سے دو دن قبل اورنگ آباد کی جامع مسجد میں رپورٹنگ کرنے کے بعد عازمین حج کو پاسپورٹ، شناختی کارڈ اور دیگر ضروری کاغذات دیے جائیں گے۔ ساتھ ہی سات تاریخ کو جامع مسجد سے ہی احرام پہن کر حاجی بسوں کے ذریعے اورنگ آباد ایئرپورٹ لے جایا جائے گا اور ڈائریکٹ اورنگ آباد سے جدہ فلائٹ روانہ ہوگی ساتھ ہی اورنگ آباد ضلع کے دور دراز علاقوں سے آنے عازمین کے لیے روکنے کا بھی انتظام جامع مسجد میں کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.