ETV Bharat / state

Renaming of Aurangabad City: اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کئے جانے کے خلاف کُل اجماعتی میٹنگ - اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل

اورنگ آباد کے رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل Aurangabad MP Syed Imtiaz Jaleel نے شہر کا نام تبدیل کئے جانے کے خلاف کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے آنا ً فاناً میں اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اورنگ آباد کے شہریان پر یہ فیصلہ تھوپا گیا ہے۔ شہر کا نام کیا ہو؟، اس کا فیصلہ شہریان کریں گے۔ Renaming of Aurangabad City

Renaming of Aurangabad City
اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کئے جانے کے خلاف کل اجماعتی میٹنگ
author img

By

Published : Jul 6, 2022, 6:50 PM IST

اورنگ آباد کے ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ سید امتیاز جلیل Aurangabad MP Syed Imtiaz Jaleel نے شہر کا نام تبدیل کئے جانے کے خلاف حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے آنا ً فاناً میں اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی ہے، اورنگ آباد کے شہریان پر یہ فیصلہ تھوپا گیا۔ شہر کا نام کیا ہو، اس کا فیصلہ شہریان کریں گے۔ انہوں نے یہ بات اورنگ آباد میں منعقدہ کل جماعتی میٹنگ میں کہی۔ اس میٹنگ میں سیاست سے بالاتر ہوکر سیاسی لیڈران اور مختلف شعبوں کے ماہرین نے شرکت کی۔

اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کئے جانے کے خلاف کُل اجماعتی میٹنگ

دراصل اورنگ آباد کے صوبیداری گیسٹ ہاؤس میں سیاسی، ملی اور سماجی تنظیموں کے لیڈران اور تاریخ کے ماہرین، اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کئے جانے پر غور وخوض کے لیے جمع ہوئے تھے، اس میٹنگ میں سابق ادھو ٹھاکرے حکومت کے متنازعہ فیصلے کا ہر پہلو سے جائزہ لیا گیا۔ موجود لیڈروں نے اپنے اپنے انداز میں اس مسئلے کے حل کی تجاویز پیش کیں، ایم پی امتیاز جلیل کی قیادت میں ہوئی اس میٹنگ میں قانونی اور جمہوری طریقے سے ہر محاذ پر لڑائی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔Renaming of Aurangabad City

اس کُل اجماعتی اجلاس میں بلالحاظ مذہب وملت، مرد و خواتین اور مختلف شعبہ جات کے ماہرین نے شرکت کی اور سابقہ ادھو ٹھاکرے حکومت کے فیصلے کی مذمت کی، شرکا کا کہنا تھا کہ اس معاملے کو مذہبی رنگ دیکر اورنگ آباد کے شہریان پر تھوپنے کی کوشش کی گئی ہے، جبکہ اورنگ آباد کی اکثریت اس فیصلے کے حق میں نہیں ہے۔ اس لیے جو بھی لیگل کمیٹی تشکیل دی جائے گی، اس کمیٹی میں ماہرین آثار قدیمہ، ٹاؤن پلاننگ کے ماہرین اور تاریخی ماہرین کی شمولیت ضروری ہے، شرکا کے مطابق اس لڑائی میں ہر کوئی اورنگ آبادی کی حیثیت سے سامنے آئےگا اور دستور ہند کی روشنی میں فرقہ پرستی کا مقابلہ کرےگا۔ Renaming of Aurangabad City

اس موقع پر اورنگ آباد کی معروف صحافی تروپتی ڈگی کر نے کہا کہ اورنگ آباد شہر کا نام بدلنے پر میں سابقہ ادھو ٹھاکرے حکومت کی مذمت کرتی ہوں، کیونکہ یہ فیصلہ اورنگ آباد کے شہریان کو اعتماد میں لیے بغیر کیا گیا۔ دو سیاسی پارٹیوں کے لیڈروں نے محض اپنے سیاسی مفاد کے لیے یہ فیصلہ لیا اور دلیل یہ پیش کی کہ ان کے اجداد کی دلی خواہش تھی لیکن ہمیں اعتماد میں نہیں لیا گیا، اس لیے ہمیں یہ قبول نہیں ہے۔ Renaming of Aurangabad City

یہ بھی پڑھیں: Renaming Aurangabad: اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کا عمل بہت جلد شروع ہوگا، مرکزی وزیر ڈاکٹر بھگوت کراڑ کا دعویٰ

واضح رہے کہ اورنگ آباد تبدیلی نام کی مخالفت میں پہلی مرتبہ ایم آئی ایم کی کال پر سیاست اور مذہب سے اوپر اٹھ کر شہر کے نامور افراد جمع ہوئے اور اس معاملے میں متحدہ جدوجہد کرنے کا عزم کیا، ایم پی امتیاز جلیل کا کہنا ہے کہ اورنگ آباد ہماری شناخت ہے اور اس شناخت کو برقرار رکھنے کے لیے ہر محاذ پر مقابلہ کریں گے۔ Renaming of Aurangabad City

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.